جموں وکشمیر کے کھٹوعہ میں ہیلی کاپٹر حادثے میں لاپتہ ہوئے دوسرے پائلٹ کی نعش 75روز بعد بر آمد کر لی گئی ہے ۔
واضح رہےکہ رنجیت ساگر ڈیم میں ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو گیا تھا جس کے بعد اس میں سوار دو پائلٹ لاپتہ ہو گئے تھے ۔
اگرچہ کچھ دنوں کے بعد ایک پائلٹ کی نعش بر آمد کر لی گئی تھی تاہم دوسرے پائلٹ کی لاش کو بازیاب کرنے کیلئے کارروائی بڑے پیمانے پر شروع کر دی گئی اور 75روز طویل آپریشن کے بعد دوسرے پائلٹ کی لاش بر آمد کر لی گئی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:کولگام میں پھر عسکریت پسندوں کا حملہ، دو غیر مقامی مزدور ہلاک، ایک زخمی
دفاعی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ کپٹن جینتی جوشی کی لاش 75دنوں بعد بر آمد کرلی گئی ہے۔ فوج اور نیوی نے 75دنوں تک تلاشی آپریشن جاری رکھا اور آخر کار وہ لاش بر آمد کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ ہیلی کاپٹر حادثے 3اگست کو پیش آیا جس میں دو پائلٹ لاپتہ ہو گئے تھے۔ حادثہ ہیلی کاپٹر میں تیکنکی خرابی ہونے کے باعث پیش آیا تھا۔