تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کود بھی بچوں کے لیے بہت ضروری ہے۔ بچوں کو صحت یاب رکھنے کے لیے ان کو کسی نہ کسی کھیل میں مشغول رکھنا ضروری ہے، تاہم لڑکوں کے مقابلے میں آج کل لڑکیاں ہر شعبہ میں آگے جاری ہیں، خواہ وہ تعلیم کا میدان ہو یا پھر کھیل کود کا میدان۔
مختلف کھیلوں میں بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ سے تعلق رکھنے والی نوجوان لڑکیوں نے چنڈی گڑھ میں منعقد تائیکوانڈو نیشنل مقابلے میں اول پوزیشن حاصل کی جبکہ جھارکھنڈ کو دوسری اور بہار کو تیسری پوزیشن حاصل ہوئی۔
ان طلبا کا کہنا ہے کہ اپنے آپ کو صحت مند رکھنے کے لیے کھیلنا ضروری ہے۔
ان کا ماننا ہے کہ اس دور میں لڑکیاں کسی بھی شعبے میں پیچھے نہیں ہیں اور تمام لڑکیوں کو چاہئے کہ جس کھیل میں بھی وہ دلچسپی رکھتی ہوں اس میں حصہ لیں اور کھیل کا بھرپور مزہ لیں اور اپنے آپ کو صحت مند رکھیں۔
پانچویں جماعت کی طالبہ جن کا تعلق جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ سے ہے اور تائیکوانڈو کھیل کے مقابلوں میں چنڈی گڑھ میں حصہ لیا تھا، نے کہا کہ میں بہت اچھا محسوس کر رہی ہوں کہ مجھے بیرونی ریاست میں کھیلنےکا موقع ملا اور ہم جیت گئے۔
ایسا کہا جاتا ہے کہ لڑکیاں گھر سے باہر جا کر کھیل کود میں حصہ نہیں لے سکتیں، لڑکیوں کو بہت کمزور سمجھا جاتا ہے لیکن اگر لڑکیوں کو موقع دیا جائے تو وہ لڑکوں کے مقابلے زیادہ اچھا مظاہرہ کر سکتی ہیں اور ملک کا نام روشن کرسکتی ہیں۔