جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت جموں میں انفارمیشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے شہر کی صحافتی برادری کو کورونا ویکسین لگائی گئی۔ اس دوران 200 کے قریب صحافیوں کو کورونا ویکسین لگایا گیا، اسی کے تحت اب جموں میں جن نوجوانوں کی عمر 18 برس سے زیادہ ہے ان لوگوں کو کورونا ویکسین لگائی جا رہی ہے۔
صبح دس بجے ویکسین لگانے کا کام شروع ہوا جو شام کو پانچ بجے تک جاری رہا، وہیں کل بھی صبح دس بجے سے پانچ بجے تک اس طرح سے صحافیوں کو ویکسین لگائی جائے گی۔
صحافیوں نے بتایا کہ جس طرح سے عالمی وبا کورونا کے قہر میں اضافہ ہو رہا ہے اس کے مدنظر صحافیوں اور ان کے اہل خانہ کو یہ کورونا ویکسین لگانا ضروری تھا۔ جس کے تحت ہم لوگوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ صحافیوں کے لئے خصوصی کیمپ منعقد کیا جائے جس کے بعد حکومت نے ہمارے اس مطالبے کی جانب دیر ہی سہی پر توجہ دی، جس کے لئے ہم انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔