جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے سب ڈویژن تھانہ منڈی کے جموں و کشمیر بینک برانچ باولی میں رات کے وقت چوری کی واردات انجام دی گئی۔ jk bank rajouri attempted to looted by robbers
چور بینک کی پچھلی کھڑکی توڑ کر اندر داخل ہوئے اور کچھ سی سی ٹی وی کیمرے بھی توڑ دیے۔ اس کے بعد چوروں نے بینک کے سیف کو توڑنے کی کوشش کی مگر اس میں ناکام رہے۔ vandalism in Jammu and Kashmir Bank Rajouri
وہیں پولیس کے ساتھ ساتھ ایف ایس ایل کی ایک ٹیم بھی موقع پر پہنچی اور کارروائی شروع کر دی۔
جموں و کشمیر بینک برانچ باولی کے مینیجر ساجد بشیر میر کے مطابق چوروں نے اپنی طرف سے پوری کوشش کی ہے مگر ناکام ثابت ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: جے کے بینک کی شاخ میں چوری کے بعد پولیس مستعد
فی الحال پولیس کی ٹیم اور ایف ایس ایل کی ٹیمیں کارروائی کررہی ہیں۔ بینک میں دو کیمرے موجود ہیں جن سے فوٹیج دیکھی جارہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 'امید ہے کہ جلد ہی چوروں کو پولیس پکڑنے میں کامیاب ہوسکتی ہے۔'