اس تعلق سے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ضلع کشتواڑ کی چیئر پرسن پوجا ٹھاکر نے فون پر بتایا کہ 'یہ بہت ہی خوشی کی بات ہے کہ ہمیں انتظامیہ نے ملک کی آن بان شان کو آگے بڑھانے کا موقعہ دیا اور پرچم کشائی کا ہمیں موقع ملا'۔
پوجا ٹھاکر نے مزید کہا کہ 'جموں و کشمیر انتظامیہ نے یونین ٹریٹری کے بیشتر اضلاع کے چیئر پرسنز کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ اضلاع میں یوم آزادی کی تقاریب کا اہتما کریں اور اس تقریب کی صدارت کریں اور پرچم کشائی کریں۔
ساتھ ہی انتظامیہ نے جموں و کشمیر کے تمام نجی و سرکاری تعلیمی اداروں کو بھی یہ ہدایت دی ہے کہ وہ 15 اگست کو پرچم کشائی کا اہتمام کریں اور قومی ترانہ گائیں۔
آپ کوبتادیں کہ یوم آزادی کی مناسبت سے کشتواڑ میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے جارہے ہیں تاکہ عسکریت پسندوں کی جانب سے کوئی حملہ یا عسکری کارروائی انجام نہ دی جا سکے۔
مزید پڑھیں: Weapons Recovered: ایل او سی کے قریب بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد
ڈپٹی کمشنر کشتواڑ اشوک شرما تا ایس ایس پی کشتواڑ شفقت حسین بھٹ نے سیکورٹی اہلکاروں اور سیاسی کارکنوں کو مستعد اور متحرک رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔