ETV Bharat / city

مرکزی حکومت کے خلاف متحد ہونا ہوگا: محبوبہ مفتی

جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکرٹک پارٹی کی صدر و سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا کہ 'پی ڈی پی نے دفعہ 370 کی منسوخی سے پہلے ہی کہا تھا کہ جموں و کشمیر میں ترقی نہیں ہوگی بلکہ بے روزگاری بڑھے گی۔ '

محبوبہ مفتی
محبوبہ مفتی
author img

By

Published : Sep 21, 2021, 8:39 PM IST

پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا دعویٰ ہے کہ مرکزی حکومت کشمیر پر چھائی خاموشی کو نارملسی سے تعبیر کرکے دنیا کو گمراہ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرقہ پرست جماعتیں جموں و کشمیر میں آپسی بھائی چارے پر حملے کرنا چاہتی ہیں اور آپس میں لڑوانے کی کوششیں کر رہی ہیں۔

مرکز کے خلاف آپس میں متحد ہونا ہوگا:محبوبہ مفتی

محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر کے عوام کو پر امن طریقے سے بھی احتجاج کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی ہے۔ اگر لوگ حق یا احتجاج کی بات کریں تو مرکزی حکومت انہیں دبانے کی کوشش کر رہی ہے اور انہیں خالصتانی یا پاکستانی قرار دیتی ہے۔

سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے ان باتوں کا اظہار آج جموں کے پارٹی دفتر گاندھی نگر جموں میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ'یہاں کی خاموشی کا مطلب نارملسی نکالا جا رہا ہے اور باہر کے لوگوں کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔'

انہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ حکومت کی جانب سے جموں خطہ میں 100 ریلائنس آوٹ لٹ کھولنے کی اجازت دی جارہی ہے جس کے بعد چھوٹے دکاندار متاثر ہوں گے اور بے روزگاری میں اضافہ ہوگا تو بھارتیہ جنتا پارٹی نے یہی وکاس کیا ہے؟

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے اب ترقی کے نام پر لوگوں کو برباد کرنا شروع کردیا ہے۔ انہیں نے کہا پی ڈی پی مرکزی حکومت کی پالیسوں کی بھرپور مخالفت کرتی ہے اور 22 ستمبر کے جموں بند کال کی حمایت بھی کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی پی نے دفعہ 370 کی منسوخی سے پہلے ہی کہا تھا کہ اب جموں کشمیر میں ترقی نہیں ہوگی بلکہ جموں کشمیر میں بے روزگاری بڑھےگی۔

محبوبہ مفتی نے کہا کہ حکومت بلند بانگ دعوے کرتی تھی کہ دفعہ 370 اور 35 اے جموں و کشمیر کی ترقی میں بڑی رکاوٹیں ہیں جو اب غلط ثابت ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 'فرقہ پرست جماعتیں کہیں نہ کہیں جموں و کشمیر میں آپسی بھائی چارے پر حملے کرنا چاہتی ہیں اور آپس میں ہی لڑوانا چاہتی ہیں۔'

مزید پڑھیں:بی جے پی طالبان و پاکستان پر سیاست میں مصروف: محبوبہ مفتی

پی ڈی پی صدر نے کہا کہ جموں و کشمیر میں رشوت خوری کافی بڑی ہے جس کا سب سے زیادہ خمیازہ غریب لوگوں کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ 'ہمیں یہاں پر امن طریقے سے بھی احتجاج کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے اور جب وہ (حکام ) چاہتے ہیں مجھے نظر بند کر دیتے ہیں۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.