ETV Bharat / city

Jammu and Kashmir Real Estate Summit: جموں و کشمیر ریئل اسٹیٹ چوٹی اجلاس کا انعقاد - جموں و کشمیر ریئل اسٹیٹ سمٹ کا انعقاد

جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے آج یونین ٹیریٹری کو ریئل اسٹیٹ سرمایہ کاروں کے لیے کھول دیا گیا جبکہ ہاؤزنگ اور تجارتی پروجیکٹز کی ترقی کے لیے 18,300 کروڑ روپئے مالیت کے 39 معاہدوں پر دستخط کئے گئے۔ جموں و کشمیر ریئل اسٹیٹ سمٹ 2021 Jammu and Kashmir Real Estate Summit میں تجارتی، مہمان نوازی، رہائشی، انفراسٹرکچر، فنانس، تفریح و فلم سے متعلق 39 مفاہمت ناموں پر دستخط کیے گئے۔ ہاوزنگ اور شہری امور کے مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری، جموں و کشمیر کے لفٹینٹ گورنر منوج سنہا اور پی ایم او میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ کی موجودگی میں 18300 کروڑ روپے کے 39 مفاہمت ناموں پر دستخط کئے گئے۔

جموں و کشمیر ریئل اسٹیٹ چوٹی اجلاس کا انعقاد

author img

By

Published : Dec 28, 2021, 1:18 AM IST

رہائش و شہری امور، پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے آج کہا کہ رئیل اسٹیٹ Real Estate ملک میں ایسا دوسرا سب سے بڑا ادارہ ہے، جو نوکریاں دیتاہے۔ اِس سے جموں وکشمیر میں کثیر رُخی اثرات مرتب ہوں گے اور روزگار ، سرمایہ کاری اور اقتصادی ترقی کے امور میں لاتعداد مواقع پیدا ہوں گے۔وزیر موصوف نے یہ بات جموں کے کنونشن سینٹر میں اپنی نوعیت کے پہلے’رئیل اسٹیٹ اجلاس-2021‘سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

جموں و کشمیر ریئل اسٹیٹ چوٹی اجلاس کا انعقاد

ریئل اسٹیٹ چوٹی اجلاس Jammu and Kashmir Real Estate Summit کا انعقادرہائش و شہری ترقیات کے محکمے، جموں و کشمیر حکومت کے ذریعے رہائش اور شہری امور کی وزارت بھارت سرکار کے تعاون سے کیا گیا۔ ہردیپ سنگھ پوری نے اپنے خطاب میں کہا کہ جموں و کشمیر کی مرکز کے زیر انتظام ریاست میں قدرتی بندوبست اور یہاں کے لوگوں کا لچیلا پن پوری دنیا میں کسی سے پیچھے نہیں ہےاور اِسے اب اقتصادی ترقی ، خوشحالی اور زندگی میں آسانی لانے میں تبدیل کئے جانے کی ضرورت ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ اپنی نوعیت کا پہلا یہ ریئل اسٹیٹ چوٹی اجلاس ماضی کی باتوں کی اصلاح کرے گا اور آنے والوں سالوں میں جموں و کشمیر میں اس کے کثیر رُخی اثرات مرتب ہوں گے۔

مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتندر سنگھ نے چوٹی اجلاس کے دوران اپنے خطاب میں کہا کہ جموں و کشمیر اب وزیر اعظم مودی کے نیا ہندوستان کے قومی دھارے کے سفر میں داخل ہورہا ہے اور آج پہلا ’رئیل اسٹیٹ اجلاس‘ہندوستان کے قومی دھارے سے اِسے جوڑنے کی ایک اہم کڑی ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے سالوں میں جموں و کشمیر میں سرمایہ کاری تجاویز ایک لاکھ کروڑ تک پہنچ جائیں گی۔جیسا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعے سوچا گیا ہے۔ڈاکٹر سنگھ نے یہ بھی کہا کہ جموں و کشمیر کو مختلف شعبوں میں ملک کی دیگر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کے ساتھ اقتصادی ترقی کے معاملے میں برابری پر ہونا چاہئے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ تمام مرکزی قانون –بدعنوانی کی روک تھام کا قانون، آر ٹی آئی قانون، سی وی سی قانون وغیرہ اب ملک کی دیگر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کی طرح جموں و کشمیر کی مرکز کے زیر انتظام ریاست پر بھی لاگو ہوتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جموں وکشمیر کے تمام سابقہ قوانین جو جموں و کشمیر کی تعمیرو ترقی میں رُکاوٹ تھے اُنہیں یاتو رد کردیا گیا ہے، یا پھر اُن میں ترمیم کردی گئی ہے۔

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اپنے خطاب میں کہا کہ جموں وکشمیر میں اِس اولین رئیل اسٹیٹ چوٹی اجلاس کا سرمایہ کاری ، روزگار ، جی ڈی پی وغیرہ کے معاملوں میں جموں و کشمیر پر کئی گنا اثرات مرتب ہوں گے۔ لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا کہ 2019ء کے بعد سابقہ قوانین میں ترمیم کی گئی ہے اور تمام مرکزی قوانین میں ترمیم ہوئی ہے اور اِن ترمیم شدہ قوانین کو جموں و کشمیر کے لوگوں کی فلاح کے لئے نافذ کیا گیا ، کیونکہ سابقہ قوانین مرکز کے زیر انتظام ریاست کی ترقی میں حقیقی رُکاوٹ تھے۔اُنہوں نے زور دے کر کہا کہ دفعہ 370کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر میں راہیں کھل گئیں ہیں اور ایسا وقت بھی آئے گا کہ یہ نئے ہندوستان کا دروازہ بن جائے گا۔

ایم او ایچ یو اے کے سیکریٹری دُرگا شنکر مشرا نے کہا کہ 2019ء کے بعد جموں وکشمیر میں ہر شعبے میں ترقی کے معاملے میں ایک مثالی تبدیلی دیکھی گئی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ رئیل اسٹیٹ جیسے کئی ترقیاتی شعبوں کے کھلنے سے مرکز کے زیر انتظام ریاست اب زمین پر حقیقی جنت بن جائے گی اور یہاں روزگار ، سرماری کاری وغیرہ شعبوں میں لوگوں کے لئے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

J&K Real Estate Summit: 'جموں و کشمیر کو فروخت کیا جارہا ہے'

چوٹی اجلاس کے دوران ہردیپ سنگھ پوری نے ’اثاثہ پورٹل کی نیلامی‘، جموں کے سنجوان میں قابل برداشت کرایہ پر ہاؤسنگ کمپلیکس اسکیم ، جموں و کشمیرآر ای آر اے پورٹل ، ہاؤسنگ اسکیم اور جموں و کشمیر ہاؤسنگ مشن پورٹل کی ای لانچنگ کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.