ETV Bharat / city

ریاسی: انتظامیہ کا وشنو دیوی مندر کے قریب پارک بنانے کا منصوبہ - ویشنو دیوی کے قریب پارک

جموں و کشمیر انتظامیہ جلد ہی ویشنو دیوی مندر کے قریب میتھالوجکل تھیم پارک تعیمر کروانے جارہی ہے۔ اس جدید ترین پارک کو بنانے کا مقصد مرکز کے زیر انتظام علاقے میں سیاحوں کی تعداد کو بڑھانے کے ساتھ معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینا اور بلاواسطہ مقامی روزگار پیدا کرنا ہے۔

جموں و کشمیر انتظامیہ جلد ہی وشنو دیوی مندر کے قریب پارک بنانے جارہی ہے

author img

By

Published : Jun 11, 2021, 9:46 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی میں واقع مشہور وشنو دیوی مندر کے قریب بھارت کا سب سے بہترین تھیم پارک بنانے کا منصوبہ تیار کیا جارہا ہے۔اسی منصوبے کے سلسلے میں سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

ایک سرکاری عہدیدار نے اس حوالے سے معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس جدید ترین پارک بنانے کا مقصد مرکز کے زیر انتظام علاقے میں سیاحوں کی تعداد کو بڑھانے کے ساتھ معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینا اور بلاواسطہ مقامی روزگار پیدا کرنا ہے۔

ہر سال ملک و بیرون ممالک سے تقریبا ایک کروڑ عقیدت مند تریکوٹا پہاڑی پر واقع وشنو دیوی کے مندر میں پوجا کرنے آتے ہیں۔ جموں سے 43 کلومیٹر دور کٹرا قصبہ زیارت کے لیے بیس کیمپ ہے۔

افسانوی کہانیوں، تعلیم اور تفریحی نقطہ نظر سے انتظامیہ اور شری ماتا ویشنو دیوی شرائین بورڈ کے عہدیداروں نے اس منصوبے کے لیے تین مقامات کی نشاندہی کی ہے۔ان میں سے دو مندر کے پاس ہیں، جبکہ تیسر بس اسٹاپ سے 10 کلومیٹر دور ہے۔

عہدیداروں نے بتایا کہ یہ پارک مندر کے راستے میں تعمیر کیا جائے گا، تاکہ مندر میں درشن کے بعد عقیدتمند یہاں تفریحی سرگرمیاں کے لیے آسکیں ۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر حکومت آؤٹ ڈور اور انڈور آرٹس اینڈ انٹرٹینمنٹ ، دکانیں ، کھیل ، کھانے پینے کی دیگر سہولیات بھی مہیا کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ سرمایہ کار یہاں کے اسکیم سے فائدہ اور جموں و کشمیر حکومت سے کئی دیگر رعایت حاصل کرنے کے بھی اہل ہوں گے۔اس میں 25 سال کے لئے موزوں معاہدہ بھی شامل ہے اور اس مدت میں توسیع کی بھی فراہمی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر حکومت درخواست جمع کروانے کے 30 دن کے اندر اندر علاقائی سطح کی منظوری کو یقینی بنائے گئی اور دیگر منظوریوں میں بھی مدد فراہم کرے گی۔

عہدیداروں نے کہا کہ سرمایہ کاروں کو تھیم پارک یا تفریحی پارک چلانے کا تجربہ ہونا چاہئے جو سال میں پانچ لاکھ زائرین کو اپنی طرف راغب کرسکے۔ اس منصوبے میں بین الاقوامی حفاظت کے معیار پر عمل پیرا ہونے پر بھی زور دیا جائے گا۔

أ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.