ETV Bharat / city

جموں: پرینکا گاندھی کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

جموں و کشمیر کے جموں میں کانگریس کارکنوں کی جانب سے اترپردیش میں پرینکا گاندھی کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ جموں شہیدی چوک پر کانگریس کی جانب سے زبردست احتجاج کیا گیا۔

جموں: پرینکا گاندھی کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
جموں: پرینکا گاندھی کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
author img

By

Published : Oct 5, 2021, 5:16 PM IST

اترپردیش میں پرینکا گاندھی کی گرفتاری کے خلاف کانگریس کارکنوں نے پردیش کانگریس کمیٹی کے نائب صدر رمن بلا کی قیادت میں شہیدی چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرہ کے دوران پارٹی کارکنوں نے وزیراعظم نریندر مودی اور یوپی کے وزیراعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ کے خلاف نعرے بازی کی۔

جموں: پرینکا گاندھی کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

احتجاج کے دوران کانگریس کارکنوں نے شہید چوک سے آگے جانے کی کوشش کی تاہم پولیس نے انہیں روک دیا۔ اس موقع پر کانگریس رہنماؤں نے پرینکا گاندھی کی گرفتاری کو غیرجمہوری قرار دیا اور یوگی حکومت پر تنقید کی۔ کانگریس رہنماؤں نے کہا کہ بی جے پی حکومت احتجاج کو دبانے کی کوشش کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پرینکا گاندھی متاثرہ کسانوں کے خاندان سے ملاقات کے لیے جارہی تھیں کہ انہیں غیرجمہوری طور پر حراست میں لے لیا گیا۔ انہوں نے بی جے پی حکومت پر جمہوریت کے خلاف اقدامات کرنے کا بھی الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں پرینکا گاندھی کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے اور جب تک انہیں رہا نہیں کیا جاتا تب تک احتجاج جاری رہے گا۔

کانگریس رہنماؤں نے پولیس کے رویہ پر بھی تنقید کی اور کہا کہ جمہوری انداز میں کئے جارہے احتجاج کو روکنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بی جے پی اپنے رویہ میں تبدلی نہیں لاتی ہے تو عوام اسے مناسب سبق سکھائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.