جموں میں مقیم ایک دفاعی ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ باہمی اعتماد سازی اور امن و سکون کو یقینی بنانے کے لیے سال 2022 کے آغاز پر پونچھ اور مینڈھر کراسنگ پر بھارت اور پاکستانی فوج نے آپس میں مٹھائیاں تقسیم Indo Pak Army Exchange Sweets کیں اور ایک دوسرے کو مبارکبادی بھی دی۔
بیان میں کہا گیا کہ سرحدوں پر جاری جنگ بندی معاہدے پر عمل در آمد کے بیچ اس قسم کے اقدام سے جموں و کشمیر میں امن و آشتی کو مزید فروغ ملے گا۔
قابل ذکر ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان سال2021 کے ماہ فروری میں لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کے معاہدے پر عمل در آمد کا فیصلہ ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: Pakistan Hindu Council: پاکستان میں زیارت گاہ کا دورہ کرنے کے لیے بھارت سمیت 250 ہندوؤں کو دعوت
بھارت اور پاکستان کے درمیان سال 2003 میں جنگ بندی معاہدہ طے پایا تھا لیکن اس کے باوجود سرحدوں پر طرفین کے درمیان ایک دوسرے کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر گولہ باری کے تبادلے کا سلسلہ تواتر کے ساتھ جاری ہے جس کے نتیجے میں سر حدوں کے آر پار بے تحاشا جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر کے سرحدوں پر سال 2020 کے دوران بھارت اور پاکستان کی فوج کے درمیان گولہ باری کے تبادلے کے زائد از پانچ ہزار واقعات رونما ہوئے ہیں۔
یو این آئی