ETV Bharat / city

جموں: خطہ پیر پنچال میں سرچ آپریشن جاری - صوبہ جموں کے خطہ پیر پنچال

دفاعی ذرائع کے مطابق سب ڈویژن نوشہرہ کے سرحدی دیہات میں مشکوک نقل و حرکت کے سلسلہ میں خفیہ جانکاری ملنے کے بعد سیکورٹی فورسز نے مشترکہ طور پر تلاشی مہم شروع کر دی ہے۔

increase in militancy activities in pir panchal region
جموں: خطہ پیر پنچال میں ملی ٹینسی سرگرمیوں میں اضافہ!
author img

By

Published : Oct 15, 2021, 3:28 PM IST

Updated : Oct 15, 2021, 4:15 PM IST

صوبہ جموں کے خطہ پیر پنچال میں ملی ٹینسی سے متعلق سرگرمیوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے جبکہ سیکورٹی ایجنسیوں کی جانب سے حفاظتی انتظامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔

دونوں سرحدی اضلاع کے تمام داخلی و خارجی پوائنٹس پر اضافی نفری کی تعیناتی کے علاوہ نوشہرہ کے سرحدی علاقوں میں بھی تلاشی مہم شروع کر دی گئی ہے۔

دفاعی ذرائع کے مطابق سب ڈویژن نوشہرہ کے سرحدی دیہات میں مشکوک نقل و حرکت کے سلسلہ میں خفیہ جانکاری ملنے کے بعد سیکورٹی فورسز نے مشترکہ طور پر تلاشی مہم شروع کر دی ہے۔

غور طلب ہے کہ گزشتہ دنوں میں راجوری اور پونچھ کی سرحد پر دہرہ کی گلی میں ایک تلاشی مہم کے دوران ایک فوجی آفیسر سمیت پانچ اہلکار ہلاک ہو گئے تھے جبکہ گزشتہ روز مینڈھر سب ڈویژن کے جنگلات میں ایک تلاشی مہم کے دوران فوجی آفیسر کی ہلاکت و دو اہلکاروں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی جارہی ہے جبکہ علاقہ کا محاصرہ کرکے مزید تلاشی مہم شروع کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Poonch Encounter: پونچھ میں انکاؤنٹر کے بعد سرچ آپریشن جاری

واضح رہے کہ دونوں علاقہ ایک وسیع جنگلات کا حصہ ہیں۔ اس سے قبل نوشہرہ سب ڈویژن کے لائن آف کنٹرول علاقے میں 3 دن قبل تلاشی مہم چلائی گئی تھی جس کے بعد گزشتہ روز دوبارہ سے مہم چلائی گئی ہے۔

Last Updated : Oct 15, 2021, 4:15 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.