سابق وزیر اعظم آنجہانی راجیو گاندھی کی 28 ویں برسی پر جموں کے شہیدی چوک میں واقع کانگریس دفتر میں ایک تعزیتی مجلس کا انعقاد کیا گیا۔
مجلس میں کانگریس سے وابستہ متعدد رہنماں شامل رہے۔ کانگریس کے سینئر لیڈر اور جموں پارلیمانی انتخابی نست کے امیدوار رمن بللہ کی صدارت میں ایک تعزیتی مجلس کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر رہنماؤں کی جانب سے آنجہانی راجیو گاندھی کی تصویر پر گلباری کی گئی اور انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
واضح رہے آج ہی کے دن 1991 آنجہانی راجیو گاندھی کو ایک حادثے میں ہلاک کیا گیا تھا۔