ETV Bharat / city

امرناتھ یاترا پر سیکورٹی کےسخت انتظامات کیے جائیں گے: سی آر پی ایف - سی آر پی ایف

سی آر پی ایف اور سول انتظامیہ کے درمیان امرناتھ یاترا کے حوالے سے ایک میٹنگ منعقد کی گئی۔

سالانہ امرناتھ یاترا پرسخت سیکورٹی انتظامات کیے جائیں گے:سی آر پی ایف

author img

By

Published : Mar 15, 2021, 4:45 PM IST

جموں و کشمیر میں رواں برس ہونے والے امرناتھ یاترا کے حوالے سے سی آر پی ایف کے آئی جی پی ایس رنپسے نے سول پولیس انتظامیہ کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کی۔

آئی جی پی ایس رنپسے نے سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے میڈیا کو بتایا کہ امرناتھ یاترا کے حوالے سے سیکورٹی انتظامات پر پولیس انتظامیہ سے بات چیت کی گئی ہے۔ سی آر پی ایف اپنی طرف سے تمام انتظامات کو پورا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ اس سال بڑی تعداد میں عقیدت مند امرناتھ یاترا پر آسکتے ہیں۔ اسی کو دھیان میں رکھتے ہوئے ہم نے زیادہ فورس تعینات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

سالانہ امرناتھ یاترا پرسخت سیکورٹی انتظامات کیے جائیں گے:سی آر پی ایف

انہوں نے بتایا کہ جموں و کشمیر شاہرہ پر پہلے سے ہی بڑی تعداد میں فورسز تعینات ہیں۔ ساتھ میں ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ڈرون اور دیگر جدید آلات کو بھی سیکورٹی انتظامات میں شامل کرنے والے ہیں، تاکہ اس یاترا کے دوران کوئی پریشانی کا سامنا نہ کرنے پڑے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ امر ناتھ یاترا کے حوالے سے سی پی آر پی ایف کے جوانوں کو ٹریننگ بھی دی جائے گی۔ آئی جے نے کہا کہ ہم اس یاترا کو کامیاب بنانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ امرناتھ یاترا شرائن بورڈ کے مطابق امرناتھ یاترا 28 جون سے 22 اگست تک جاری رہے گی۔ یاترا کی تاریخوں کا فیصلہ بورڈ کے ایک اجلاس میں کیا گیا تھا۔

گذشتہ سال کووڈ-19 وبا کی وجہ سے سالانہ امرناتھ یاترا کو منسوخ کردیا گیا تھا اور براہِ راست ٹیلی کاسٹ کا انتظام کیا گیا تھا جس کے ذریعہ عقیدت مندوں کو ورچوئل طریقہ درشن کی سہولت مہیا کی گئی تھی۔ قبل ازیں انتظامیہ نے یاترا کو 21 جولائی تا 3 اگست منعقد کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم بعد میں فیصلہ کو واپس لے لیا گیا۔

ملک کی مختلف ریاستوں میں کورونا کیسز میں بے تحاشہ اضافہ کو دیکھتے ہوئے بورڈ نے یاترا کے دوران کوویڈ رہنمایانہ اصولوں پر سختی سے عمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.