بانڈی پورہ پولیس نے جمعرات کی شام ایک بیان جاری کرتے ہوئے اس بات کا دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے بانڈی پورہ کے حاجن علاقے سے ایک ہائبرڈ عسکریت پسند کو گرفتار کرنے کا دعویٰ Police Claims to Arrested a Hybrid Militant from Hajin ہے۔ پولیس کے مطابق اس کی موجودگی سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔
میڈیا کے نام بانڈی پورہ پولیس کے جاری بیان Statement Issued by Bandipura Police میں کہا گیا کہ پولیس اور سیکورٹی فورسز کو چندرگیر حاجن میں ٹی آر ایف کے ایک عسکریت پسند کی نقل و حرکت کا علم ہوا۔ اس کے مطابق بانڈی پورہ پولیس نے 13 آر آر کے ساتھ چیک چندرگیر حاجن پر ایک ناکا قائم کیا۔
ناکے کے دوران پیدل اور گاڑیوں کی تلاشی کے دوران ایک مشتبہ شخص نے ناکہ پر موجود اہلکار کو دیکھ کر چھپنے کی کوشش کر رہا تھا مگر پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی ٹیم نے اسے گرفتار کر لیا۔
مشتبہ شخص سے 1چائنیز گرنیڈ برآمد ہوا، مزید انکشاف پر اس کے قبضے سے 1 چائنیز پستول، 1 پستول میگزین، 4 پستول راؤنڈز اور مزید 02 چینی دستی بم برآمد ہوئے۔
- مزید پڑھیں: Security situation in Pakistan is critical: پاکستان میں دہشتگردانہ حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ
ابتدائی پوچھ گچھ کے دوران اس نے اپنی شناخت شبیر احمد ڈارساکنہ چندرگیر حاجن کے نام سے ظاہر کی۔ پولیس نے اپنی تحویل میں لے کر مزید تفتیش شروع کردی ہے۔