ETV Bharat / city

وزیر داخلہ امت شاہ 24 اکتوبر کو جموں کا دورہ کریں گے

author img

By

Published : Oct 22, 2021, 8:56 PM IST

Updated : Oct 23, 2021, 7:36 AM IST

وزیر داخلہ امت شاہ کا دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر یہ پہلا دورہ ہوگا۔ وزیر داخلہ امت شاہ 24 اکتوبر کو جموں کا دورہ کریں گے، اس دوران وہ پارٹی کارکنان سے خطاب کریں گے، اس دوران جموں میں ایک ریلی کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔

وزیر داخلہ امت شاہ 24 اکتوبر کو جموں کا دورہ کریں گے
وزیر داخلہ امت شاہ 24 اکتوبر کو جموں کا دورہ کریں گے

جموں وکشمیر کے 3روزہ دورے کے دوران مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ جموں میں 24 اکتوبر کو ایک عوامی جلسے سے بھی خطاب کریں گے۔ وزیر داخلہ کا جلسہ جموں شہر کے بھگواتی نگر علاقہ میں متوقع ہے، جبکہ اس سلسلہ میں مذکورہ علاقہ میں سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں۔

غور طلب ہے کہ امت شاہ 23 اکتوبر کو کشمیر پہنچیں گے، اس کے بعد وہ 24 اکتوبر کو جموں کا دورہ کر یں گے جہاں پر وہ عوامی نمائندوں و پارٹی کارکنان سے ملاقات کریں گے۔ اس دوران جموں میں ایک ریلی کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔

جموں وکشمیر پولیس کے مطابق وزیر داخلہ کے اس دورے کے پیش نظر سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں، جبکہ جموں شہر کے داخلی و خارجی پوائنٹس پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ناکوں پر سیکورٹی فورسز کی اضافی نفری تعینات کرنے کےساتھ ساتھ اضافی ناکے بھی لگائے جارہے ہیں۔

Last Updated : Oct 23, 2021, 7:36 AM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.