ETV Bharat / city

Amit Shah To Visit JK دورہ کشمیر کے دوران امت شاہ کوئی بڑا اعلان کرسکتے ہیں، مقامی نوجوان پرامید - امت شاہ کشمیر کا دورہ کریں گے

مرکزی وزیر داخلہ نے گزشتہ سال پلوامہ اور سری نگر کا دورہ کیا تھا۔ شاہ نے اپنے دو روزہ دورے کے دوران شمالی کشمیر کے بارہمولہ قصبے میں ایک بڑی ریلی میں شرکت کی تھی اور خطاب کیا تھا۔ ایسا مانا جارہا ہے کہ امت شاہ اگلے ماہ اپنے دورہ کے دوران پہاڑی طبقے کےلیے ریزرویشن اور ریاست کو خصوصی درجہ دینے کا اعلان کر سکتے ہیں۔ Home Minister Amit Shah will visit Jammu and Kashmir Next Month

دورہ کشمیر کے دوران امت شاہ کوئی بڑا اعلان کرسکتے ہیں، مقامی نوجوان پرامید

author img

By

Published : Sep 24, 2022, 9:25 PM IST

وزیر داخلہ امت شاہ آئندہ ماہ جموں و کشمیر کا دورہ کریں گے جبکہ امید ظاہر کی جارہی ہے کہ وہ اپنے دورہ کے دوران جموں و کشمیر کےلیے کوئی بڑا اعلان کرسکتے ہیں۔ امت شاہ کے دورہ کو لیکر مقامی لوگ کافی پرامید ہیں اور ایسا مانا جارہا ہے کہ وزیر داخلہ خاصکر پہاڑی طبقہ کو ریزرویشن دینے کا اعلان کرسکتے ہیں۔ آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد امت شاہ کا یہ دوسرا دورہ ہوگا۔ Home Minister Amit Shah will visit Jammu and Kashmir Next Month

دورہ کشمیر کے دوران امت شاہ کوئی بڑا اعلان کرسکتے ہیں، مقامی نوجوان پرامید

وزیر داخلہ نے گزشتہ سال پلوامہ اور سری نگر کا دورہ کیا تھا۔ شاہ نے اپنے دو روزہ دورے کے دوران شمالی کشمیر کے بارہمولہ قصبے میں ایک بڑی ریلی میں شرکت کی تھی اور خطاب کیا تھا۔ ایسا مانا جارہا ہے کہ امت شاہ اگلے ماہ اپنے دورہ کے دوران پہاڑی طبقے کےلیے ریزرویشن اور ریاست کو خصوصی درجہ دینے کا اعلان کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Kashmir First Electric Train کشمیر میں آئندہ ماہ سے الیکٹرک ٹرین شروع ہونے کا امکان

گوجروں کی طرح پہاڑی برادری بھی برسوں سے خصوصی درجہ دینے کا مطالبہ کر رہی ہے، حالانکہ گوجر برادری کے رہنما اس مطالبے کی مخالفت کرتے رہے ہیں۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر رہنما و سابق نائب وزیراعلیٰ کویندر گپتا نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے پہلے ہی کہا کہ راجوری اور پونچھ میں رہنے والے والے لوگوں کو ریزرویشن دینا ہمارا فرض ہے۔ انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ امت شاہ محکمہ جات میں عارضی طور پر کام کرنے والے ملازمین کو بھی مستقل کرنے سے متعلق کوئی فیصلہ کریں گے۔

وہیں پہاڑی لیڈر وسیم رفیق خان نے کہا کہ وزیر داخلہ امت شاہ کا بڑے پیمانہ پر خیرمقدم کیا جائے گا۔ وہیں مقامی نوجوانوں کو بھی امت شاہ کے دورے سے کافی امیدیں وابستہ ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.