اتوار اور پیر کی درمیانی شب سے ہی جموں ضلع کے ساتھ ساتھ صوبہ کے دیگر اضلاع بالخصوص پیر پنچال پہاڑی میں درمیانہ درجہ کی بارش ہورہی ہے، جب کہ آخری اطلاع ملنے تک بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔
آپ کو بتادیں کہ محکمۂ موسمیات نے جموں وکشمیر کے متعدد علاقوں میں 19 تا 21 جولائی تک درمیانہ سے شدید نوعیت کی بارش ہونے کا انتباہ جاری کیا ہے۔
محکمہ کی جانب سے تازہ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ شدید بارش کی وجہ سے کچھ علاقوں میں سیلابی صورتحال بھی پیدا ہوسکتی ہے جب کہ پہاڑی علاقوں میں پسیاں گر سکتی ہیں۔
اس سلسلہ میں صوبہ جموں کے تمام اضلاع میں انتظامیہ کی خصوصی ٹیموں کو متحرک کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کے ساتھ نمٹنے کے لیے تیار رہ سکے۔
مزید پڑھیں:کشمیر میں سیلابی صورتحال کا کوئی امکان نہیں: محکمۂ موسمیات
اتوار اور پیر کی درمیانی شب سے شروع ہوئی بارش کے سلسلہ میں سب سے زیادہ بارش ضلع کٹھوعہ میں ہوئی جہاں تازہ اطلاعات ملنے تک 121ملی میٹر، جبکہ جموں میں 5.2ملی میٹر ،بھدرواہ میں13.7ملی میٹر اور کٹرہ میں 9.2ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے ۔
خطہ میں شروع ہوئی تازہ بارش کے بعد گرمی کی شدت میں نمایاں کمی درج کی گئی ہے۔