ETV Bharat / city

گوجر لیڈر عاشق حیسن نیشنل کانفرس میں شامل - nc latest news

جموں صوبے کے ضلع ڈوڈہ  کے مشہور گوجر طبقے سے وابستہ لیڈر عاشق حسین چودھری نے نیشنل کانفرس کے صوبائی صدر دویندر سنگھ رانا کی موجودگی میں نیشنل کانفرس میں شمولیت اختیار کی ہے۔

گوجر لیڈر عاشق حیسن نیشنل کانفرس میں شامل

author img

By

Published : Aug 16, 2021, 11:15 AM IST

اس موقع پر نیشنل کانفرس کے صوبائی صدر دویندر رانا نے پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل کانفرنس جموں و کشمیر کے مفادات کی واحد ضامن ہے اور اس جماعت کی مضبوطی وقت کی پکار ہے، تینوں خطوں کی عوام کو مذہبی، لسانی و علاقائی بنیادوں پر تقسیم کرنے والی جماعتوں سے ہوشیار رہنا چاہیے۔

گوجر لیڈر عاشق حیسن نیشنل کانفرس میں شامل

گوجر لیڈر عاشق حسین چودھری نے اپنے درجنوں حامیوں کی موجودگی میں نیشنل کانفرنس میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے گوجر طبقہ سے وابستہ لوگوں کو یقین دہانی کرائی کہ ان کی فلاح و بہبود کے لیے وہ ہمیشہ کام کرے گے۔اس موقع پر صوبائی صدر دویندر رانا نے عاشق حسین چودھری و دیگر جماعتوں سے آئے کارکنوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے خطہ میں نیشنل کانفرنس مزید مضبوط ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس ہی ایک ایسی جماعت ہے جو جموں و کشمیر کو درپیش چیلنجوں سے نجات دلا سکتی ہے اور اس جماعت نے ہر مشکل دور میں اپنے سیکولر نظریہ کو برقرار رکھتے ہوئے مذہبی ہم آہنگی و آپسی بھائی چارے کو مضبوط بنایا ہے۔

مزید پڑھیں:

نیشنل کانفرنس کا کنونشن ہنگامہ آرائی کی نظر

انہوں نے کہا کہ مذہبی، لسانی و علاقائی بنیادوں پر تقسیم کرنے والے عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ نیشنل کانفرنس کا دامن تھام کر اس جماعت کو مضبوط بنائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.