ETV Bharat / city

Students Protest in Rajouri گورنمنٹ ڈگری کالج کوٹرنکا کے طلبا کا انتظامیہ کے خلاف احتجاج - کوٹرنکا راجوری میں احتجاج

راجوری میں کوٹرنکا گورنمنٹ ڈگری کالج کے طلبا نے کالج کا تعمیراتی کام مکمل نہ ہونے پر انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔ اے ڈی سی کوٹرنکا اور تحصیلدار نے یقین دلایا کہ ان کے مطالبات دو ہفتوں کے اندر پورے کیے جائیں گے۔ Students Protest in Rajouri

گورنمنٹ ڈگری کالج کوٹرنکا کے طلباء کا انتظامیہ کے خلاف احتجاج

author img

By

Published : Oct 12, 2022, 11:31 AM IST

راجوری: جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع راجوری کے گورنمنٹ ڈگری کالج کوٹرنکا کے طلباء نے راجوری کوٹرنکا روڈ بلاک کرکے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔ واضح رہے کہ سال 2019 میں متعدد کالجوں کا اعلان کیا گیا تھا، جس میں کوٹرنکا کے لوگوں کا مطالبہ بھی پورا ہوا تھا۔ بدقسمتی سے گورنمنٹ ڈگری کالج کا سنگ بنیاد جولائی 2019 کو رکھا گیا لیکن ابھی تک کام شروع نہیں ہو سکا۔ Student of GDC kotranka protest aganist administration

گورنمنٹ ڈگری کالج کوٹرنکا کے طلباء کا انتظامیہ کے خلاف احتجاج

طلباء کا کہنا تھا کہ سنگ بنیاد رکھتے وقت کہا گیا تھا کہ 13 کروڑ روپے خرچ ہوں گے اور کام 2021 میں مکمل ہو جائے گا، نہ جگہ کا تعین ہو سکا اور نہ ہی کام شروع ہو سکا ہے۔ طلباء نے سیاستدانوں اور انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ طلباء کا کہنا تھا کہ اس طریقے سے ہمارے مستقبل سے نہ کھیلا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: Silent Protest By Students in Udhampur: گورنمنٹ نرسنگ کالج ادھمپور کے طلبا کا خاموش احتجاج

گورنمنٹ ڈگری کالج کے طلباء ہائر سیکنڈری اسکول کوٹرنکا کے دو کمروں میں زیر تعلیم تھے۔ کالج کی عمارت نہ ہونے کی وجہ سے بچوں کے ساتھ کالج کے عملہ کو بھی پریشانی ہو رہی ہے۔ اس موقع پر اے ڈی سی کوٹرنکا اور تحصیلدار کوٹرنکا احتجاج کرنے والے بچوں کے پاس پہنچے اور طلبہ کو یقین دلایا کہ ان کے مطالبات دو ہفتوں کے اندر پورے کیے جائیں گے۔ طلبا نے کہا کہ 'اگر دو ہفتے میں ہمارا مطالبہ پورا نہیں ہوا تو راجوری چلو کا پروگرام بنایا جائے گا۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.