جی او سی وائٹ نائٹ کاپس کی قیادت میں جموں کے نگروٹہ علاقہ میں ایک اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں مختلف سیکورٹی ایجنسیوں کے افسران نے شرکت کی۔
اس اجلاس کے دوران صوبہ جموں کے مختلف اضلاع میں حالیہ دنوں میں پیدا ہوئی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں فوج، سول انتظامیہ، پیرا ملٹری فورس اور انٹیلیجنس ایجنسیوں کے افسران نے صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے آپسی اشتراک سے کام کرنے پر زور دیا۔
فوج کے جے او سی نے حالیہ دنوں میں سیکیورٹی کے سلسلہ میں ہوئی پیش رفت اور ڈرون کی بڑھی ہوئی سرگرمیوں کے دوران انتظامیہ اور فوج کے آپسی اشتراک سے کیے جارہے کام کی تعریف بھی کی۔