ETV Bharat / city

Vehicles Fire in Poonch پونچھ میں آتشزدگی سے چار گاڑیوں کو نقصان

author img

By

Published : Oct 17, 2022, 12:27 PM IST

ضلع پونچھ کے سرنکوٹ میں پارک کی گئی گاڑیوں میں آگ نمودار ہوئی۔ آگ کی اس واردات میں دو ایس یو وی گاڑیوں سمیت کم سے کم چار گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ Surankote Vehicles News

پونچھ میں آتشزدگی سے چار گاڑیوں کو نقصان

جموں: جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے سرنکوٹ علاقے میں آگ کی ایک پراسرار واردات میں کم سے کم چار گاڑیاں جل کر خاکستر ہوگئیں۔ دریں اثنا سرکاری ذرائع کے مطابق پولیس نے آگ کی اس واردات کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ پونچھ کے سرنکوٹ میں پارک کی گئی گاڑیوں میں آگ نمودار ہوئی۔ Four vehicles gutted by fire in Poonch

انہوں نے کہا کہ آگ کو دیکھتے ہی وہاں موجود لوگوں نے شور مچایا اور اس کے فوراً بعد فائر ٹنڈرس اور پولیس جائے واردات پر پہنچے اور آگ کو قابو میں کر لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آگ کی اس واردات میں دو ایس یو وی گاڑیوں سمیت کم سے کم چار گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں: Kupwara Fire Incident کپوارہ آتشزدگی میں اسکول گاڑی اور سیب کے سو ڈبے خاکستر

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے آگ کی اس واردات کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملزم نے مبینہ طوراپنے مکان کو بھی نذر آتش کرنے کی کوشش کی جس کو بغیر کوئی نقصان پہنچے بچایا گیا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.