جموں و کشمیر کی سرمائی دارالحکومت جموں کے سجوا فیروز آباد میں آج پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے ایک عوامی جلسہ PDP Meeting in Jammu کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں پارٹی ورکرز نے شرکت کی۔
پی ڈی پی اور بی جے پی کی مخلوط حکومت کے خاتمے اور دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد پہلی مرتبہ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی جموں میں جلسہ PDP Meeting in Jammu منعقد کرنے میں کامیاب ہوئی۔
اس جلسہ میں پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی کے ساتھ ساتھ پارٹی کے دیگر سینئر لیڈران نے بھی شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: J&K Admin Disallows PDP Convention 'ایک سیاسی پارٹی پر پابندی قابل مذمت'
واضح رہے کہ اس سے قبل سرینگر میں انتظامیہ نے سکیوریٹی کا حوالہ دیتے ہوئے پی ڈی پی کا یوتھ کنوینشن کی اجازت نہیں دی تھی، تاہم انتظامیہ نے پارٹی صدر محبوبہ مفتی کو نظر بند بھی کر دیا تھا جس پر کشمیر کے سیاسی رہنماوں نے شدید ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔