ETV Bharat / city

جموں: آگ کی واردات میں تین دکانیں خاکستر - جموں و کشمیر

جموں کے جانی پور علاقے میں پیر کو سبزی بازار میں آگ کی واردات میں تین دکانیں خاکستر ہوئیں تاہم اس واردات میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

جموں: آگ کی واردات میں تین دکانیں خاکستر
author img

By

Published : Jul 8, 2019, 6:55 PM IST

پولیس ذرائع کے مطابق سبزی دکان میں موجود ایک گیس سلینڈر کے پھٹنے سے آگ نمودار ہوئی جس نے آنا فانا دو اور دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

جموں: آگ کی واردات میں تین دکانیں خاکستر

گرچہ فائر اینڈ ایمرجنسی نے بروقت کارروائی کرکے آگ کو قابو میں کرلیا تاہم آگ کی اس ہولناک واردات میں سبزی کی دکانوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ تاہم اس واردات میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

دریں اثناء اس واقعے کے بعد جموں ویسٹ اسمبلی مومنٹ کے صدر سنیل ڈمپل نے محکمہ پی ڈی ڈی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ’’اس سے قبل بھی آگ زنی کے واقعات کی وجہ سے جانی پور علاقے میں شدید نقصان پہنچا ہے۔‘‘

انہوں نے انتظامیہ سے متاثرین کی بازآبادکاری کی اپیل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.