جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ کے چیرجی گاؤں میں بیتی رات اچانک آگ لگ گئی، آگ پروین کمار ولد بدی سنگھ ساکنہ چیرجی کے گھر پر لگی۔ آگ لگنے کی وجہ بجلی شارٹ سرکٹ بتایا جارہا ہے۔
آگ لگنے کی خبر ملتے ہی گاؤں کے لوگ موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے میں لگ گئے، جس کے سبب جلد ہی آگ پر قابو پالیا گیا، لیکن تب تک آگ پورے گھر میں پھیل چکی تھی اور گھر کو کافی نقصان ہواہے، گرچہ ضروری سامان کو جلد از جلد گاؤں والوں نے مل کر باہر نکال دیا تھا، لیکن پورا گھر آگ سے اٹھنے والی تیز لپٹ کی زد میں آگیا ہے، دروازے کھڑکیاں و دیگر مقامات پر آگ کے نشانات واضح ہیں جس سے صاف پتہ چلتا ہے کہ اگر آگ پر جلد از جلد قابو نہ پایا جاتا تو اس سے کافی نقصان کا خطرہ تھا۔
- مزید پڑھیں: رام بن: آتشزدگی میں رہائشی مکان خاکستر
اس واردات کی خبر نائب تحصیلدار ڈول بھارت بھوشن شرما اور پٹواری حلقہ چیرجی کو دی گئی انہوں نے بھی موقع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا اور ضلع انتظامیہ کشتواڑ نے ریڈکراس کی جانب سے متاثرین کے درمیان راحت کی اشیا تقسیم کیں۔