جموں: دیوسر کولگام کے سابق رکن اسمبلی محمد امین بٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ غلام نبی آزاد اپنی پارٹی بنانے کے لیے بالکل تیار ہیں۔ اس نئی پارٹی میں جموں و کشمیر کے سیاسی پارٹیوں کے متعدد سینئر رہنما جلد ہی شامل ہوں گے۔ امین بٹ نے حال ہی میں غلام نبی آزاد کی حمایت میں کانگریس سے استعفیٰ دیا تھا۔
محمد امین بٹ نے کہا کہ غلام نبی آزاد نظریاتی طور پر سیکولر ہیں اور ان پر بی جے پی کی حمایت کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ و مرکزی وزیر غلام نبی آزاد کی طرف سے کانگریس کے ساتھ پانچ دہائیوں پرانے تعلقات کو ختم کرنے کے اعلان کے بعد کانگریس کے سینئر لیڈروں، پنچایتی راج سنستھا کے اراکین اور سرکردہ کارکنوں کی ایک بڑی تعداد نے کانگریس سے استعفیٰ دے دیا اور 4 ستمبر کو جموں میں ایک بڑا جلسہ عام منعقد ہوگا۔ Interview with Amin Bhat
انہوں نے کہا کہ غلام نبی آزاد نئی پارٹی کے قیام سے قبل اپنے خیر خواہوں سے بات چیت کے لیے 4 ستمبر کو جموں آ رہے ہیں۔ بٹ نے کہا کہ نئی پارٹی ترقی اور سماج کے تمام طبقات کے درمیان اتحاد پر توجہ دے گی۔ یہ 5 اگست 2019 سے پہلے کے حالات کی بحالی کے لیے بھی لڑے گی۔
بتادیں کہ 5 اگست 2019 کو مرکزی حکومت نے آئین کے آرٹیکل 370 کے تحت جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو منسوخ کر دیا اور سابقہ ریاست کو دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں تقسیم کر دیا۔
امین بٹ نے کہا کہ آزاد کے استعفیٰ کے ساتھ ہی جموں و کشمیر میں کانگریس تقریباً ختم ہوچکی ہے۔ کانگریس کے اس بیان کا حوالہ دیتے ہوئے جس میں انہوں نے آزاد پر استعفیٰ دینے کے بعد بی جے پی کے ساتھ تعاؤن کرنے کا الزام لگایا، محمد امین بٹ نے کہا کہ ان پر تنقید کرنے والے زمینی حقیقت سے آنکھیں چرا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آزاد ایک سیکولر لیڈر ہیں جنہوں نے گزشتہ پانچ دہائیوں میں کانگریس کو مضبوط کرنے کا کام کیا۔ بے شک ہم سب نے اپنا خون پسینہ دیا ہے لیکن آپ اس پارٹی میں کیسے رہ سکتے ہیں جو آپ کی توہین کر رہی ہو۔
یہ بھی پڑھیں: Jugal Kishore Quits Congress: جگل کشور شرما بھی کانگریس سے مستعفی