جموں و کشمیر، جموں صوبہ کے سانبہ ضلع میں بھارتی فضائیہ کے ایک ہیلی کاپٹر کو تکنیکی خرابی کی وجہ سے فٹ بال گراؤنڈ میں ایمرجنسی لینڈنگ کراوئی گئی۔
ذرائع کے مطابق ہیلی کاپٹر میں عملے کے پانچ جوان بھی سوار تھے لیکن کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔
دفاعی ذرائع نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر اپنے معمول کے مطابق فضائی گشتی مشق پر تھا اور وہ ادھمپور سے مانسر کے بیرونی علاقوں تک معمول کی نگرانی کر رہا تھا لیکن اچانک اس دوران ہیلی کاپٹر میں کوئی تکنیکی خرابی آگئی جس کی وجہ سے اسے سانبہ کے ایک فٹ بال میدان میں ایمرجنسی لینڈنگ کروا دی گئی۔