جموں شہر کے ملحقہ علاقوں میں صبح سے ہی بارش کا سلسلہ جاری ہے تاہم عید کی نماز کے دوران بارش کچھ حد تک تھم گئی۔
غور طلب ہے کہ صوبہ کے خطہ پیر پنچال اور چناب میں گزشتہ دو دن سے مسلسل بارشیں جاری ہیں جس کی وجہ سے دریاﺅں و ندی نالوں میں پانی کی سطح میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔
راجوری اور پونچھ میں بارش کے دوران فرزندان توحید نے عید کی نماز اد کر کے ایک دوسرے کےساتھ عید کی خوشیاں بانٹی۔
وہیں ضلع اودھمپور میں بھی عیدالضحیٰ بڑی سادگی کے ساتھ منائی گئی۔ ضلع کی جامع مسجد میں صرف چند افراد نے نماز عید ادا کی۔ انتطامیہ نے پہلے ہی لوگوں کو ہدایت پر اجتماعی نماز عید ادا نہیں کی۔
اس موقع پر مسجد ویلفیئر سوسائٹی کے صدر شیخ تنویر نے کہا حکومت کی ہدایت نامہ پر مسجد انتطامیہ نے سختی سے عمل کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کورونا ایساو پیز کا خیال رکھتے ہوئے مسجد میں نماز ادا کی گی ۔
دوسری جانب سرحدی ضلع پونچھ میں بھی عید کا تہوار پورے جزبے اور عقیدے کے ساتھ منایا گیا ہے۔
کووڈ کے پیش نظر ضلع کے عیدگاہوں میں نماز عید ادا نہیں کی گی جبکہ نماز مقامی مساجد میں ادا کی گئی۔
مساجدوں میں ایس او پیز اور سماجی دوری کے ساتھ فرزندانِ توحید اللہ کی بارگاہ میں سر بسجود ہوئے۔
حکومت کے جاری کردہ ایس او پی کے مطابق زیادہ تر لوگوں نے عید نماز گھر پر ہی ادا کی ہیں۔
مزید پڑھیں:
عید کے موقع پر جموں و کشمیر میں انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات بھی کئے گئے ہیں۔ مساجد اور عید گاہوں کے قریب پولیس و نیم فوجی دستوں کی ٹیمیں تعینات کی گئی تھی، جبکہ لوگوں کو کووڈ کے سلسلہ میں احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کا حکم بھی جاری کیا گیا تھا۔