ETV Bharat / city

Ravinder Raina Reacts on Mehbooba محبوبہ مفتی سیاسی مفاد کیلئے مذہب کا استعمال نہ کریں، رویندر رینہ

author img

By

Published : Sep 22, 2022, 5:40 PM IST

بی جے پی رہنما رویندر رینہ کا کہنا ہے کہ محبوبہ مفتی کی سیاسی ساکھ ختم ہوچکی ہے۔ لہذا وہ لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ رویندر رینہ نے جموں میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ محبوبہ مفتی مذہب کا سہارا لے کر اپنی سیاسی ساکھ بحال کرنے کی ناکام کوشش کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگوں نے محبوبہ مفتی کو یکسر مسترد کر دیا ہے اور اب وہ مذہبی کارڈ کھیل رہی ہیں۔ BJP leader Ravindra Raina targeted Mehbooba Mufti

رویندر رینہ
رویندر رینہ

جموں: بی جے پی کے جموں و کشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینہ نے پی ڈی پی سربراہ محبوبہ مفتی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی اپنے سیاسی مفادات کی خاطر جموں و کشمیر کے نوجوانوں کے ذہنوں میں غلط فہمیاں پیدا کر رہی ہیں۔BJP leader Ravindra Raina targeted Mehbooba Mufti

رویندر رینہ

انہوں نے کہا کہ محبوبہ مفتی کی سیاسی ساکھ ختم ہوچکی ہے، لہذا وہ لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ رویندر رینہ نے جموں میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ محبوبہ مفتی مذہب کا سہارا لے کر اپنی سیاسی ساکھ بحال کرنے کی ناکام کوشش کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگوں نے محبوبہ مفتی کو یکسر مسترد کر دیا ہے اور اب وہ مذہبی کارڈ کھیل رہی ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ اسکولز میں طالب علموں کے ذریعہ رگھوپتی راگھو راجا رام پڑھنے میں کیا حرج ہے، جس کو مہاتما گاندھی نے جدو جہد آزادی کے دوران استعمال کیا تھا ۔

انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں سبھی ہندو، مسلم، سکھ اور عیسائی آباد ہیں، اور یہ سبھی کا وطن ہے۔ انہوں نے کہا کہ محبوبہ مفتی کو اس پر کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہئے۔ رویندر رینہ نے کہا کہ اب تک جموں و کشمیر کے نوجوان صرف بندوقوں اور گرینیڈوں کی آوازیں سُن رہے تھے اور اب یہاں کے نوجوان سینما گھروں میں جاکر فلمیں دیکھ کر مزے لیں گے۔

مزید پڑھیں:محبوبہ مفتی کو اگر یہاں کوئی تکلیف ہے تو وہ پاکستان چلی جائیں: بی جے پی

انہوں نے کہا کہ موجودہ سرکار نے نوجوانوں کی بہتری اور ان کی تفریح کے لئے اقدامات شروع کئے ہیں اور یہاں کے نوجوان اب ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہورہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.