ڈوگرہ فرنٹ کے کارکنوں نے لالٹین اور خالی مٹکے ہاتھوں میں لیکر محکمہ بجلی کے خلاف نعرے بازی کی۔
میڈیا نمائندں کے ساتھ بات کرتے ہوئے ڈوگرہ فرنٹ کے صدر کا کہنا تھا کہ شدت کی گرمی میں جموں صوبے میں مسلسل بجلی کی کٹوتی کے سبب انہیں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
انکا کہنا تھا ریاستی گورنر، ایڈوائزر حتی کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی جموں کو بلا خلل بجلی کی سپلائی کا وعدہ کیا تھا تاہم ان اعلانات کے باوجود 9سے 12گھنٹے کی کٹوتی کی جاتی ہے۔
گپتا کا کہنا تھا کہ انہیں 1400میگاواٹ بجلی کی ضرورت ہے جبکہ اس وقت صرف 800-900میگاواٹ بجلی سپلائی کی جاتی ہے۔