ETV Bharat / city

Condolence Over Poonch Road Accident پونچھ سڑک حادثے پر اعلیٰ شخصیات کا اظہار تعزیت - جموں و کشمیر میں بس حادثہ

پونچھ میں سڑک حادثہ ہوا جس میں 11 لوگوں کی موت اور متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں، اس المناک حادثے پر صدر جمہوریہ اور وزیراعظم سمیت مختلف اعلیٰ رہنما نے غم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے۔ Dignitaries Express Condolence Over Poonch Accident

Condolence Over Poonch Road Accident
پونچھ میں سڑک حادثہ
author img

By

Published : Sep 14, 2022, 12:07 PM IST

Updated : Sep 14, 2022, 3:34 PM IST

پونچھ: جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے ساوجیاں علاقے میں منی بس حادثہ کا شکار ہوگئی، حادثے میں اب تک 11 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے جب کہ کئی افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں منڈی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ Jammu and Kashmir Road Accident

اس حادثے پر صدر جمہوریہ دروپدی مُرمو نے متاثری کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ میں لکھا ' پونچھ کے ساوجیاں میں ایک المناک سڑک حادثے میں جانوں کا ضیاع انتہائی افسوسناک ہے۔ میری ہمدردی اور دعائیں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتی ہوں۔

  • The loss of lives in a tragic road accident in Sawjian, Poonch is deeply distressing. My thoughts and prayers are with the bereaved families. I wish speedy recovery of the injured.

    — President of India (@rashtrapatibhvn) September 14, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

وزیراعظم نریندر مودی نے اس حادثے پر غم کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کے ساتھ ہمدردی پیش کی ہے اور لواحقین کو معاضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ میں لکھ 'پونچھ میں ایک حادثے میں جانوں کا ضیاع افسوسناک ہے۔ میری ہمدردی ان تمام لوگوں کے ساتھ ہیں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا۔ زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا۔ پرائم مینسٹر نیشنل ریلیف فنڈ کی طرف سے مرنے والوں کے لواحقین کو 2 لاکھ اور روپے اور زخمیوں کو 50 ہزار روپے دیے جائیں گے۔

  • The loss of lives due to an accident in Poonch is saddening. My thoughts are with all those who lost their loved ones. Wishing the injured a speedy recovery. Rs. 2 lakh from PMNRF would be given to the next of kin of each deceased and Rs. 50,000 would be given to the injured: PM

    — PMO India (@PMOIndia) September 14, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بھی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ٹویٹ میں لکھا ' پونچھ کے ساوجیاں میں سڑک حادثہ میں ہونے والے جانی نقصان پر افسوس ہے۔ سوگوار خاندانوں سے تعزیت۔ زخمیوں کو جلد صحت یاب ہونے کی دعا۔ مرنے والوں کے لواحقین کو 5 لاکھ روپے بطور معاضہ دیے جائیں گے۔ پولیس اور سول حکام کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہترین علاج فراہم کیا جائے۔

  • Saddened by loss of lives due to a road accident in Sawjian, Poonch. Condolences to bereaved families. May the injured recover soon. Rs. 5 lakh would be given to the next of kin of deceased. Directed Police and Civil authorities to provide best possible treatment to the injured.

    — Office of LG J&K (@OfficeOfLGJandK) September 14, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

جموں و کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے بھی اس حادثے پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے ٹویٹ میں لکھا ' پونچھ میں بس حادثے میں جانی نقصان کے بارے میں سن کر بہت افسوس ہوا۔ مرنے والوں کی روح کو سکون ملے اور زخمیوں کو جلد صحتیابی نصیب ہو۔

  • Very sorry to hear about the tragic loss of lives in a bus accident in Poonch. May the souls of the departed rest in peace & may the injured make a swift recovery.

    — Omar Abdullah (@OmarAbdullah) September 14, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

اس حادثے پر پی ڈی پی سربراہ اور جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کے اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے کہاکہ پونچھ میں سڑک حادثے کی خبر سن کر بے حد افسوس ہوا۔محبوبہ مفتی نے ٹویٹر پر لکھا 'پونچھ کے ساوجیاں منڈی میں پیش آنے والے افسوسناک حادثے کے بارے میں سن کر افسوس ہوا۔ غمزدہ خاندانوں سے دلی تعزیت اور زخمیوں کے لیے دعائیں۔

  • Shocked to hear about the unfortunate accident at Sawajian Mandi in Poonch. Deepest condolences to the grieving families & prayers for the injured.

    — Mehbooba Mufti (@MehboobaMufti) September 14, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے سربراہ الطاف بخاری نے بھی غم کا اظہار کرتے ہوئے ٹویٹ کیا۔ انہوں نے لکھا کہ 'پونچھ کے ساوجیاں میں ایک المناک سڑک حادثے میں جانوں کا ضیاع افسوسناک ہے۔ میرے خیالات اور دعائیں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ میں زخمیوں کی جلد اور جلد صحت یابی کی دعا کرتا ہوں۔

  • The loss of lives in a tragic road accident in Sawjian, Poonch is shocking. My thoughts and prayers are with the bereaved families. I wish speedy and swift recovery to the injured.

    — Altaf Bukhari (@AltafBukhari01) September 14, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

واضح رہے کہ بدھ کی صبح پونچھ ضلع کی تحصیل منڈی کے سرحدی علاقے ساوجیاں کے بڑادی نالے کے قریب ایک منی بس حادثے کا شکار ہوگئی۔ تفصلات کے مطابق گاڑی ساوجیاں سے منڈی آرہی تھی کہ اچانک حادثے کا شکار ہو گئی۔ حادثے میں اب تک 11 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ بس گہری کھائی میں گرگئی۔ مقامی لوگوں نے پولیس اور فوج کے ساتھ مل کر ریسکیو آپریشن کیے اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے قریبی میڈیکل سنٹر ساوجیاں پہنچایا گیا، ابتدائی طبی امداد کے بعد سب ڈسٹرکٹ ہسپتال ساوجیاں پہنچایا گیا۔ ہلاک ہونے والوں میں اسکولی طلبہ اور دیگر افراد شامل ہے۔

Last Updated : Sep 14, 2022, 3:34 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.