سابق وزیر و اپنی پارٹی کے نائب صدر چوہدری ذوالفقار علی نے جموں کے روپ نگر میں جموں ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے گوجر بستی میں انہدامی کارروائی کی سخت الفاظ میں مذمت Chowdhary Zulfkar Ali on Jammu Demolition Drive کی۔
انہوں نے کہا جموں ڈویلپمنٹ اتھارٹی Jammu Development Authority کی جانب سے یہ توڑ پھوڑ غیر انسانی اور وحشیانہ فعل ہے۔
جموں کے جانی پور علاقہ میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے موصوف نے کہا کہ غریب لوگ جو آٹھ دہائیوں سے وہاں رہ رہے ہیں ان کے خلاف جے ڈی اے نے ہٹ دھرمی سے کام لیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جے ڈی اے نے تجاوزات کے خلاف مہم کی آڑ میں جموں میں جو غریب لوگوں کے گھروں کو مسمار کرنے کی مہم شروع کی ہے وہ قابل مزمت ہے۔
مزید پڑھیں:
- Reaction over Jammu Demolition Drive: انہدامی کاروائی کی شکار خواتین کا درد چھلکا، بغیر نوٹس کے گھروں کو منہدم کرنے کا الزام
- NC over Demolition Drive in Jammu: 'روپ نگر جموں میں انہدامی کارروائی قابل افسوس'
- People Protest Against JDA: جموں میں جے ڈی اے کی انہدامی کارروائیوں کے خلاف لوگوں کا احتجاج
انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر کو چاہیے کہ وہ اس نوعیت کی مہم بند کروائیں اور غریبوں کو بے گھر کرنے والوں کے خلاف کارروائی کریں۔
مزید پڑھیں:
انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کے گھر توڑے گئے ہیں ان لوگوں کی بازآبادکاری فوری کی جانی چاہیے۔