جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے گاؤں سلونیاں کے محلہ جٹاں میں بجلی کے تار درختوں سے باندھی گئی ہے۔ جس کو لےکر مقامی لوگوں نے بجلی کی خستہ حالی پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔ electric wires tied to green trees in Mandi
اس حوالے سے مقامی باشندہ میر محمد نے کہا کہ 'ہمارے محلہ میں آج بھی بجلی کے تار درختوں کے ساتھ بندھی ہوئی ہے اور ہمارے محلہ کو نظر انداز کیا جارہا ہے۔'
انہوں نے کہا کہ 'ابھی تک یہاں پر کوئی الیکٹرک پول نہیں ہے۔ جس کو لےکر ہم نے متعلقہ محکمہ بجلی اور سرپنچ پنچ کو مطلع کیا لیکن پھر بھی یہاں پر بجلی کے کھمبے نہیں لگائے گئے۔' Electricity Poles in Saloonian Village
ان کے علاوہ متعلقہ محکمہ بجلی کے لائن مین عبدالمجید نے کہا کہ 'میں مانتا ہوں کہ محکمہ اس کا ذمہ دار ہے۔ اس سے قبل دو تین بار اس کو پلان میں رکھا گیا ہے جلد ہی محلہ کے لیے الیکٹرک کھمبے لگ جائے گا۔'
یہ بھی پڑھیں: درختوں کے سہارے بجلی کی ترسیلی لائن
انہوں نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ جلد اس محلہ کے لئے ٹرانسفارمر اور بجلی کے کھمبے فراہم کیا جائے گا۔ مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ 'جلد سے جلد اس محلہ میں بجلی کے کھمبے بھی راہم کیے جائے۔'