جموں: جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے صدر سید محمد الطاف بخاری کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر حد بندی کمیشن نشستوں کی سر نو حد بندی کرنے کی بجائے یونین ٹریٹری کے لوگوں بے اختیار کرنے کا مشق کر رہی Altaf Bukhari On Delimitation Draft ہے۔
انہوں نے کہا کہ یونین ٹریٹری کے دونوں خطوں کے لوگوں کو علاقے اور مذہب کی بنیادوں پر تقسیم کرنے کی بھرپور کوشش کی گئی ہے۔
الطاف بخاری کا کہنا ہے کہ پورے ملک میں حد بندی 2026 میں کی جانے والی ہے لیکن جموں وکشمیر میں اس مشق کو پہلے ہی کیوں کیا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا ہے حد بندی کمیشن کی یہ مشق جموں وکشمیر میں نشستوں کی سر نو حد کرنے کے بجائے یہاں کے لوگوں کو بے اختیار کرنے کی مشق ہے۔
انہوں نے کہا کہ یونین ٹریٹری کے دونوں خطوں میں لوگوں کو علاقے اور مذہب کی بنیادوں پر تقسیم کرنے کی مضبوط کوشش کی گئی ہے۔
جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے صدر بخاری نے کہا کہ اپنی پارٹی نے سب سے پہلے حد بندی کمیشن کی پہلی رپورٹ کو مسترد کیا ہے کیونکہ یہ رپورٹ تیار کرنے کے لیے متعلقین کے ساتھ کوئی بات چیت نہیں کی گئی اور نہ ہی کوئی با قاعدہ ہوم ورک کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا حالیہ حد بندی کمیشن کی رپورٹ میں انوکھی چیزیں دیکھی جارہی ہیں جو پہلے کبھی دیکھی نہیں گئی ہیں۔اب ووٹروں کو فلائنگ گاڑیوں میں ووٹ ڈالنے کے لیے جانا پڑے گا‘۔
ان کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر کے پانچ ارکان پارلیمان کو مستعفی ہونا چاہئے کیونکہ وہ جموں و کشمیر کے عوام کے مفادات کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوئے ہیں۔
الطاف بخاری نے یونین ٹریٹری انتظامیہ پر نوجوانوں کو ستانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ نوجوان ہر جگہ پریشان ہیں بلکہ انہیں منشیات و عسکریت پسندی کی طرف دھکیلا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
- Altaf Thakur On Delimitation Draft: "حد بندی کمیشن کے دوسرے مسودے میں تمام علاقوں کو برابر کا حق ملا"
- NC Objections in Delimitation Draft : نئے بھارت میں حقائق اور ڈیٹا کو تسلیم نہیں کیا جاتا ہے
- Manoj Sinha On Delimitation: "حد بندی کمیشن کے متعلق تحفظات کو تحریری شکل میں پیش کریں"
- Delimitation Commission Draft Report: حد بندی کمیشن کی مسودہ رپورٹ پر نیشنل کانفرنس اور بی جے پی کی تجاویز
انہوں نے کہا کہ عارضی ملازموں کو بھی پریشان کیا جا رہا ہے اور انہیں آئے روز نئی نئی فارمز بھرنے کو کہا جا رہا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر کے لوگوں سے زیادہ کسی نے ملک کے لیے قربانیاں نہیں دی ہیں۔
بخاری نے کہا کہ نیشنل کانفرنس اور بی جے پی لوگوں کے جذبات کی ترجمانی کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں بلکہ وہ اپنی اپنی پارٹیوں کے مفادات کی ترجمانی کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا جو لوگ کہہ رہے ہیں کہ ہم حد بندی رپورٹ کے لئے عدالت کا دروازہ کٹھکٹھائیں گئے وہ لوگوں کو دھوکہ دے رہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ وادی کشمیر میں قبرستان کا سناٹا چھایا ہوا ہے نہ کہ امن کا۔