جموں و کشمیر کے تعلق سے ایک بار پھر سیاسی ہل چل تیز ہو گئی ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے 24 جون کو جموں و کشمیر کی مین اسٹریم جماعتوں کی کُل جماعتی اجلاس نئی دہلی میں طلب کیا ہے۔
اس پر خطہ جموں کی مین اسٹریم سیاسی جماعتوں کا ردعمل سامنے آرہا ہے۔
انڈین نیشنل کانگریس جموں کشمیر کے چیف ترجمان راویندر شرما کا کہنا ہیں کہ کانگرس نے اس میٹنگ کے بارے میں آج پارٹی صدر غلام احمد میر کی زیر صدارت میں اجلاس منعقد کیا ۔
انہوں نے مرکزی سرکار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس میٹنگ کو بہت پہلے منعقد کرانا چاہیے ، تاہم مودی حکومت نے بغیر کسی مقصد کے لیے یہ میٹنگ طلب کی ہیں۔
بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر رہنما و نائب وزیر اعلی کویندر گھپتا نے کہا کہ اس سیاسی جماعتوں کی میٹنگ سے جموں کشمیر میں اب سیاسی سرگرمیاں شروع ہوجائے گی جس کے لئے ہمیں وزیراعظم ہنریندر مودی کا شکریہ ادا کرنا چاہیے
یہ بھی پڑھیں:کُل جماعتی اجلاس میں کیا جموں و کشمیر کی سیاسی جماعتیں اپنی بات رکھ پائیں گی؟
وہیں اپنی پارٹی کے جنرل سیکریٹری وکرم ملہوترا نے وزیراعظم نریندر مودی کی طرف سے بلائی گئی اس میٹنگ کا خیر مقدم کیا اور جموں وکشمیر میں سیاسی سرگرمیوں کی شروعات کو خوش آئندہ قراد دیا ۔