جموں و کشمیر کے کچھ علاقوں میں انٹرنیٹ کی سہولت میں رکاوٹ کی اطلاعات کے پس منظر میں سینٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکس (سی بی ڈی ٹی) نے دفعہ 119 کے تحت عطا کردہ اختیارات کے استعمال کے تحت مقررہ تاریخ میں مزید توسیع کردی ہے۔
وادی کشمیر میں عام لوگوں کو ایک بڑی ریلیف کے طور پر مرکزی بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکس (سی بی ڈی ٹی) نے جموں و کشمیر اور لداخ کے وسطی علاقوں میں انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرنے کی مقررہ تاریخ میں 31 جنوری 2020 تک توسیع کردی ہے۔
مزید پڑھیں : معاشی بحالی کیلئے مضبوط اصلاحات کا نفاذ
یہ نوٹیفکیشن انکم ٹیکس ایکٹ کی دفعہ 119 کے تحت جاری کیا گیا تھا۔
اس حکم نامے میں اس بات پر بھی زور دیا گیا ہے کہ انکم ٹیکس ریٹرنز کے ذریعہ انکم ٹیکس گوشوارے یا ٹیکس آڈٹ رپورٹز 31 نومبر 2019 کے بعد دائر کی گئیں، اس نئے حکمنامےکے بعد سیکشن (1) 139کے تحت 31 جنوری تک ادا کی جانے والی ادائیگی کو صحیح سمجھا جائے گا۔