ETV Bharat / city

پونچھ: گمشدہ اور چوری ہوئے 30 موبائل فون برآمد - پونچھ میں چوری شدہ موبائل ضبط

ضلع پونچھ میں سائبر سیل پولیس نے مختلف علاقوں سے گمشدہ یا چوری شدہ تقریبا 30 موبائل فون برآمد کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

سائبر سیل پولیس نے 30 موبائل فون برآمد کیے

author img

By

Published : Jul 5, 2021, 5:12 PM IST

جموں و کشمیر کی ضلع پونچھ کی سائبر سیل پولیس نے آج 30 گمشدہ یا چوری شدہ موبائل فونز برآمد کئے ہیں اور اور موبائل فونز کو ان کے اصل مالکان کو سپرد کر دیا ہے۔ ان موبائل فونز کی گمشدگی اور چوری کی اطلاعات مختلف تھانوں میں درج کرائی گئی تھی۔ان چوری شدہ موبائل فون کو جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں سے برآمد کیا گیا ہے۔

سائبر سیل پولیس نے 30 موبائل فون برآمد کیے

پونچھ میں سوموار کے روز خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایس ایس پی پونچھ ڈاکٹر ونود کمار خصوصی طور پر موجود رہے۔اس موقع پر انہوں نے تمام 30 گمشدہ فون کو ان کے اصل مالکان کو واپس کردئیے۔

مزید پڑھیں:کیمور: جان لیوا حملے میں ڈاکٹر زخمی

انہوں نے عام لوگوں سے اپنے موبائل فون کا دھیان رکھنے کی اپیل کی۔ کیونکہ موبائل فون میں ہمیشہ ایک شخص کی تمام نجی جانکاری موجود ہوتی ہے اور اس کا غلط استعمال کرنے کا امکان ہوتا ہے۔ اس لیے اس کی حفاظت ضروری ہے اور اگر کبھی گم ہوجائے تو اس میں کوتاہی نہ برتتے ہوئے اس کی شکایت فوری طور پر اپنے قریبی پولیس اسٹیشن میں درج کروائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.