جموں وکشمیر کے ضلع کشتواڑ میں کشتواڑ پولیس کی جانب سے گزشتہ ایک ماہ سے نوجوانوں کے لیے شہید ڈپٹی ایس پی امن ٹھاکر کی یاد میں کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا تھا جو گزشتہ روز اختتام پذیر ہوا۔
فائنل مقابلہ کشتواڑ واریئر اور سرکوٹ کے درمیان کھیلا گیا جس میں سرکوٹ کی ٹیم نے 20 اوورز میں سو رن کا ٹارگٹ دیا۔ کشتواڑ واریئر نے اس میچ کو 16 اوورز میں جیت لیا۔ اس دوران ڈی آئی جی نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور کھیل کے میدان میں مزید حصہ لینے پر زور دیا۔
اس موقع پر ایس ایس پی کشتواڑ شفقت حسین بھٹ نے کہا کہ 'دو سال سے کورونا وبا کے چلتے کوئی بھی پروگرام نہیں منعقد نہیں کیے گئے۔'
کشتواڑ پولیس کی جانب سے اس بار شہید ڈپٹی ایس پی امن ٹھاکر کی یاد میں کرکٹ میچ کشتواڑ کے چوگان میدان میں منعقد کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: رویندر رینا نے فاسٹ بالر عمران ملک کی حوصلہ افزائی کی
اس موقع پر ڈپٹی انسپکٹر جنرل ڈی کے آر ڈاکٹر سنیل گپتا مہمان خصوصی تھے اور راشٹریہ رائفلز بھنڈارکوٹ کے کمانڈنگ آفیسر بھی موجود تھے۔