شیوسینا (بالا صاحب ٹھاکرے) تنظیم کے ریاستی سربراہ ڈمپی کوہلی نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ' ہم نے وزیر اعظم مودی کو خط لکھا ہے، جس میں گزارش کی گئی ہے کہ لال چوک پر سو فٹ اونچا ترنگا لہرایا جائے۔'
ڈمپی کوہلی نے کہا کہ 'جموں و کشمیر، پنجاب اور ہماچل پردیش کی شیوسینا یونٹ کے کارکنان بھی یوم آزادی کے موقع پر لال چوک پر ترنگا لہرانے کے لیے جمع ہوں گے۔'
مزید پڑھیں : 'اب ہم کشمیری دلہنیں لائیں گے'
انہوں نے مزید کہا کہ 'وہ وقت زیادہ دور نہیں جب پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں بھی ترنگا لہرایا جائے گا۔'
ڈمپی کوہلی کا کہنا ہے کہ ' پاکستان کشمیر کے معاملے میں دخل اندازی نہ کریں اور کشمیر کو ترقی کے راہ پر چلنے دیں'