ETV Bharat / city

جموں: غلام نبی آزاد کا شاندار استقبال - سینیئر کانگریس رہنما غلام نبی آزاد

کانگریس کے سینیئر رہنما غلام نبی آزاد کے ایئرپورٹ سے باہر آتے ہی وہاں موجود کارکنان نے ان کا شاندار خیر مقدم کیا۔ تاہم آزاد اپنی گاڑی میں ہی بیٹھے رہے اور ان کی گاڑیوں کا قافلہ ایئر پورٹ سے سیدھے ان کی جموں رہائش گاہ پہنچا، جہاں انہوں نے کارکنان سے ملاقات کی۔

جموں: غلام نبی آزاد کا شاندار استقبال
جموں: غلام نبی آزاد کا شاندار استقبال
author img

By

Published : Feb 26, 2021, 10:18 PM IST

پارلیمان کے ایوان بالا سے حال ہی میں سبکدوش ہونے والے 71 سالہ سینیئر کانگریسی رہنما غلام نبی آزاد جمعہ کو جموں پہنچے، جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

جموں: غلام نبی آزاد کا شاندار استقبال

سینکڑوں کی تعداد میں کانگریس کارکنان ڈھول، پھول اور ترنگے لے کر غلام نبی آزاد کا استقبال کرنے کے لئے جموں ایئرپورٹ پہنچے۔

کانگریس رہنما کے ایئرپورٹ سے باہر آتے ہی وہاں موجود کارکنان نے ان کا شاندار خیر مقدم کیا۔ تاہم آزاد اپنی گاڑی میں ہی بیٹھے رہے اور ان کی گاڑیوں کا قافلہ ایئر پورٹ سے سیدھے ان کے جموں رہائش گاہ پہنچا، جہاں انہوں نے کارکنان سے ملنا شروع کر دیا۔

اس موقع پر کانگریس کے سینیئر لیڈر اور غلام احمد میر نے بتایا کہ غلام نبی آزاد ہفتہ کے روز گاندھی گلوبل فیملی کے ایک پروگرام میں شرکت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ 'آزاد کا استقبال کرنے کے لئے بڑی تعداد میں لوگ بالخصوص نوجوان ایئرپورٹ آئے ہیں۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.