گاندھی جنتی کے موقع پر جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں صفائی مہم کا اہتمام کیا گیا۔ پروگرام کا انعقاد ڈپٹی کمشنر کشتواڑ اشوک شرما نے کیا۔
آزادی کے مہا اتسو کے تحت وسطی جموں کے ضلع کشتواڑ میں سوچھ بھارت ابھیان کے تحت صفائی مہم چلائی گئی۔ صفائی پوگرام میں کشتواڑ ڈپٹی کمشنر اور ڈگری کالج کے پرنسپل نے ڈی سی کمپلیکس کے ارد گرد صفائی کروائی۔
اس موقع پر کالج اور اسکولز کے طلبہ نے ریلی نکالی اور صفائی کے حوالے سے لوگوں کو بیدار کرنے کی کوشش کی۔
صفائی ابھیان کے تحت پروگرام ریلی ڈگری کالج کشتواڑ سے ہوتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کملپلکس کشتواڑ پر ختم ہوئی۔ کشتواڑ کے ساتھ ساتھ تمام بلاک لیول اور پنچایت لیول پر اس مہم کا آغاز کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: رامبن: گاندھی گلوبل فیملی یونٹ نے مہاتما گاندھی کی سالگرہ منائی
ڈپٹی کمشنر کشتواڑ نے گاندھی جینتی پر اسکولی طلبہ کو روشناس کرایا۔ اس دوران ایڈیسشنل ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمشنر کشتواڑ، ایڈشنل ڈپٹی کمشنر کشتواڑ کشوری لال شرما، چیف پلاننگ آفیسر کشتواڑ محمد اقبال، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو اختر قاضی و دیگر آفیسران موجود رہے۔