ETV Bharat / city

این سی ڈبلیو کی چیئرپرسن جموں و کشمیر کے طویل دورے پر

author img

By

Published : Feb 9, 2021, 7:47 AM IST

چیئرپرسن نے لیفٹیننٹ گورنر سے خواتین کے لئے سماجی بہبود کے مختلف پروگراموں کے علاوہ جموں و کشمیر میں خواتین کے لئے ون اسٹاپ سینٹرز کے کام کرنے اور خواتین کو خصوصی مدد فراہم کرنے کے لئے پولیس کے ہم آہنگی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

این سی ڈبلیو کی چیئرپرسن جموں و کشمیر کے ہفتہ طویل دورے پر

قومی کمیشن برائے خواتین (این سی ڈبلیو) کی چیئر پرسن ریکھا شرما نے جموں وکشمیر میں خواتین کو درپیش مسائل خصوصا گھریلو اور خاندانی تشدد سے متعلق دریافت کرنے کے علاوہ مہیلا جنسنوائی پروگرام کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے جموں و کشمیر کا اپنا پہلا دورہ کیا۔

ریکھا شرما، جو جموں و کشمیر کے ایک ہفتہ طویل دورے پر ہیں، ان کے ساتھ این سی ڈبلیو میں کونسلر نیہا مہاجن گپتا بھی موجود ہیں۔

دورے کے پہلے ہی دن چیئر پرسن نے محکمہ سوشل ویلفیئر (ایس ڈبلیو ڈی) کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی۔ انہوں نے ماہ فروری میں منعقدہ مہیلا جنسنوائی پروگرام کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔

میٹنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے، ریکھا شرما نے خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے ایس ڈبلیو ڈی کے پاس دستیاب اسکیموں کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔

انہوں نے گھریلو تشدد کا نشانہ بننے والی خواتین تک پہنچنے پر صنفی مسائل سے حساس ہونے پر زور دیا۔ انہوں نے ریاست جموں و کشمیر کے مرکز میں قائم مختلف ون اسٹاپ سینٹرز کے کام کا جائزہ بھی لیا۔

اس میٹنگ میں پرنسپل سکریٹری، ایس ڈبلیو ڈی، بپل پاٹھک نے شرکت کی۔ ڈائریکٹر جنرل، خواتین اور بچوں کی ترقی، میر طارق علی؛ مشن ڈائریکٹر آئی سی پی ایس / ایس آر سی ڈبلیو، شبنم شاہ کاملی؛ مشن ڈائریکٹر آئی سی ڈی ایس ، نیتو گپتا اور ایس ڈبلیو ڈی کے دیگر اعلی عہدیدار موجود تھے۔

اس اجلاس کے بعد جموں ڈویژن کی مختلف سول سوسائٹیوں کے ممبران کے ساتھ ایک انٹرایکٹو اجلاس بھی منعقد ہوا۔

محترمہ ریکھا شرما نے راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات بھی کی۔

چیئرپرسن نے لیفٹیننٹ گورنر سے خواتین کے لئے سماجی بہبود کے مختلف پروگراموں کے علاوہ جموں و کشمیر میں خواتین کے لئے ون اسٹاپ سینٹرز کے کام کرنے اور خواتین کو خصوصی مدد فراہم کرنے کے لئے پولیس کے ہم آہنگی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ حکومت تحفظ، یکساں مواقع اور زندگی کے ہر شعبے میں شرکت کو یقینی بناتے ہوئے خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے پرعزم ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.