ابتدائی جانکاری کے مطابق سابق آئی اے ایس آفیسر محبوب اقبال کے گھر کی جانچ کے سلسلہ میں سپیشل جج کی جانب سے حکم نامہ جاری کیا گیا ہے، جس کے بعد سی بی آئی کی ایک خصوصی ٹیم نے این سی لیڈر کے گھر پر چھاپہ مار کر جانچ کی۔
غور طلب ہے کہ جموں وکشمیر میں ’روشنی ایکٹ‘ گھپلے کی جانچ کے سلسلہ میں کئی سابق افسران شک کی زد میں ہیں اور اس سلسلہ میں خصوصی عدالت کی جانب سے جانچ کے لیے حکم بھی جاری کیا گیا ہے ۔
مزید پڑھیں:
محبوب اقبال جموں و کشمیر کے ڈویژنل کمشنر کے عہدے پر فائز بھی تھے۔
محبوب اقبال کو بی جے پی - پی ڈی پی مخلوط حکومت کے دوران جموں و کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن (جے کے سی اے) کے چیئرمین بھی مقرر کیا گیا تھا اور وہ پی ڈی پی میں جنرل سکریٹری کے عہدے پر بھی فائز ہوئے تھے۔