ETV Bharat / city

جموں: اجے پنڈتا کی ہلاکت کے خلاف کینڈل مارچ

author img

By

Published : Jun 11, 2020, 10:04 PM IST

سرپنچ اجے پنڈتا کی ہلاکت کے خلاف جموں کے مختلف علاقوں میں احتجاجی ریلی نکالی جا رہی ہے اور مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں جموں کے مٹھی علاقے میں کشمیری مائیگرنٹ پنڈتوں نے کینڈل مارچ نکالا۔

اجے پنڈتا کی ہلاکت کے خلاف کینڈل مارچ
اجے پنڈتا کی ہلاکت کے خلاف کینڈل مارچ

مظاہرے میں شامل لوگوں نے مارے گئے سرپنچ اجے پنڈتا کے حق میں نعرے بازی کی۔ کینڈل مارچ میں متعدد کشمیری مائیگرنٹ پنڈتوں نے شمولیت کی۔

دیکھیں ویڈیو

جن میں ضلع کولگام کے بالسوں گاؤں کی سرپنچ سمیتا کول، منیس کول اور ضلع اننت ناگ سے تعلق رکھنے والے سرپنچ منوج پنڈتا شامل تھے۔

واضح رہے کہ جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے لارکی پورہ میں چند روز قبل کانگریس سے وابستہ اجے پنڈتا نامی ایک سرپنچ پر نامعلوم اسلحہ برداروں نے گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔

مذکورہ سرپنچ کو تشویشناک حالت میں گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ لے جایا گیا تھا۔ تاہم ڈاکٹروں نے انہیں وہاں مردہ قرار دے دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.