ارنیا سیکٹر: بی ایس ایف کی جانب سے پورے علاقے میں سرچ آپریشن کیا گیا ہے تاکہ پتہ لگایا جاسکے کہ کہیں ڈرون کے ذریعہ اسلحہ یا منشیات کی کھیپ سرحد پار تو نہیں کی گئی۔ بی ایس ایف کے مطابق، جوانوں نے ہفتہ کی صبح تقریباً 4:45 بجے آر ایس پورہ کے ارنیا سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد کے قریب ایک ڈرون کو دیکھا۔ چوکس فوجیوں نے اس پر 7 تا 8 راؤنڈ فائرنگ کی جس کے بعد ڈارون واپس پاکستان کی جانب چلا گیا۔
-
Jammu & Kashmir | BSF troops spotted a drone at around 4:45 am near International Border in Arnia Sector of RS Pura, 7 to 8 rounds of bullets were fired and drone went back to Pakistan side: Border Security Force
— ANI (@ANI) May 14, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">Jammu & Kashmir | BSF troops spotted a drone at around 4:45 am near International Border in Arnia Sector of RS Pura, 7 to 8 rounds of bullets were fired and drone went back to Pakistan side: Border Security Force
— ANI (@ANI) May 14, 2022Jammu & Kashmir | BSF troops spotted a drone at around 4:45 am near International Border in Arnia Sector of RS Pura, 7 to 8 rounds of bullets were fired and drone went back to Pakistan side: Border Security Force
— ANI (@ANI) May 14, 2022
جس کے بعد پورے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ جموں و کشمیر میں عسکریت پسند گرد تنظیمیں ڈرون کے ذریعے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھیجنے کی کوشش کرتی ہیں۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ بین الاقوامی سرحد پر پاکستان کی جانب سے ڈرون دیکھا گیا ہو۔ ایسے ڈرون ماضی میں بھی کئی بار دیکھے جا چکے ہیں۔ تاہم بھارتی فوج کے تیار سپاہیوں کی وجہ سے انہیں واپس پاکستان جانا پڑا۔ حالیہ دنوں میں ایسے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
واضح رہے کہ کچھ روز قبل سرحد کے قریب ایک سرنگ کا پتہ لگایا گیا تھا جس کے بعد سیکورٹی ادارے چوکس ہیں۔ حال ہی میں بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے پنجاب کی سرحد پر پاکستان سے آنے والے ایک ڈرون کو مار گرایا تھا۔ ڈرون کے ذریعہ پنجاب کے امرتسر میں ہیروئن اسمگلر کی جارہی تھی۔ اس دوران ساڑھے دس کیلو ہیروئن اس پار بھیجنے کی کوشش کی گئی تھی۔