کشتواڑ کے بلاک دچھن میں بلاک دیوس کے موقع پر Block Dews Held in Dachhan area of Kishtwar District مقامی آبادی سمیت ضلع انتظامیہ اور مختلف محکمہ جات کے افسران نے شرکت کی۔ اس دوران انتظامیہ کے اعلیٰ افسران نے عوام کو درپیش مشکلات سننے کے علاوہ مختلف اسناد تقسیم کیے۔
بلاک دیوس کے موقع پر 32 بیروزگار نوجوانوں کا رجسٹریشن کیا گیا۔ اس دوران روزگار مہوتسو کے تحت انتظامیہ نے جن پنچایتوں میں نئے ایکونٹ اسسٹنٹ کو بحال کیا ہے، ان کی بھی حوصلہ افزائی کی گئی۔
اس دوران ڈی سی کشتواڑ اشوک شرما نے کورونا سے احتیاط برتنے کی بھی لوگوں سے اپیل کی۔ اس موقعہ پر پی آر آئیز پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 'آپ کی زمین آپ کی نگرانی' کی ویب سائٹ پر تمام لوگ اپنی اپنی زمین سے متعلق معلومات حاصل کرسکتے ہیں جوکہ انتظامیہ نے بہت آسان کر دیا ہے۔ ضلع کشتواڑ کے دچھن میں بلاک دیوس کا انعقاداس موقع پر ڈپٹی کمشنر کشتواڑ نے علاقے کے ڈی ڈی سی ،بی ڈی سی ، پنچوں اور سرپنچوں سے عوامی مسائل کو انتظامیہ تک پہنچانے پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ علاقے میں سڑکوں کی تعمیر کو اولین ترجیح دی جائے گی۔ عوام کی جانب سے دیگر مطالبات کے حوالے سے ڈی سی نے موقع پر ہی لوگوں کی مسائل حل کیے اور مزید یقین دہانی کرائی کہ ہائر اتھارٹی کی نوٹس میں لاکر تمام مسائل دور کیے جائیں گے۔
اس دوران ڈی سی کے ہمراہ ایس ڈی ایم مڑواہ محسن رضا، چیف ایگریکلچر آفیسر ایس کے بھگت، ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیر آفیسر کشتواڑ طارق قاضی، ڈسٹرکٹ اینیمل ہسبنڈری آفیسر ڈاکٹر محی الدین، اسسٹنٹ لیبر کمشنر کشتواڑ امت کمار اور تحصیلدار دچھن و دیگر آفیسران موجود رہے ۔