مظاہرین نے توی پل پر مہاراجہ ہری سنگھ کے مجسمے کے سامنے اپنے منہ پر انگلی رکھ کر ’’جمہوریت کے قتل‘‘ کے خلاف ایک خاموش مظاہرہ کیا۔
مظاہرے کے دوران بھاجپا رہنما یدھ ویر سیٹھی نے خطاب کے دوران مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بینرجی کی جانب سے ’’امت شاہ کے روڈ شو کو غنڈہ گردی سے سبوتاژ کرنے‘‘ کی سخت مذمت کی۔
انہوںنے کہا کہ ان سیاسی پارٹیوں نے غنڈہ گردی کو اپنی پالیسی بنایا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’مغربی بنگال میں لا قانونیت ہے جس کا پر امن ریلی پر حملہ ایک ثبوت ہے۔‘‘
یدھ ویر کے مطابق ’’ممتا بینرجی مغربی بنگال میں وزیر اعظم نریدر مودی کی مقبولیت سے پریشان ہیں اور آنے والے لوک سبھا انتخاب میں انہیں شکست دکھائی دے رہی ہے، جسکی وجہ سے بوکھلاہٹ میں اس نے امت شاہ کی ریلی پر حملہ کرایا۔‘‘
انہوں نے الیکشن کمیشن آف کو واقعہ کا سنگین نوٹس لینے اور غنڈہ عناصر کے خلاف معقول کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔