ETV Bharat / city

Bar Association Jammu protest: بارایسوسی ایشن جموں کا احتجاج

author img

By

Published : Jul 22, 2022, 10:55 PM IST

بار ایسوسی ایشن جموں نے آج انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔ احتجاج کی قیادت ینگ لائیرس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ایڈوکیٹ یاسر خان نے کیا۔ Bar Association Jammu protest

bar-association-jammu-protest-in-support-of-pending-demands
Etvبارایسوسی ایشن جموں کا احتجاج Bharat

جموں: بار ایسوسی ایشن جموں نے جمعے کے روز جموں میں اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی ریلی نکالی۔ احتجاجی وکلا نے جموں و کشمیر انتظامیہ کے خلاف جم کر نعرہ بازی کی اور بعض احتجاجیوں نے ہاتھوں میں ترنگے بھی اٹھا رکھے تھے۔ اس موقع پر ایک احتجاجی نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم آج یہاں اس لیے اکٹھا ہوئے ہیں کہ ہم نے پچھلے کئی برسوں سے سرکار کے سامنے اپنے مطالبات رکھے تھے لیکن ان کو پورا نہیں کیا جا رہا ہے۔ Bar Association Jammu protest

بارایسوسی ایشن جموں کا احتجاج
انہوں نے کہا کہ کورٹ کے سسٹم میں کچھ تبدیلیاں لائی گئی ہیں جن سے لوگوں اور وکلا کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔موصوف احتجاجی نے کہا کہ ہم نے اگلے دو دنوں کے لیے کام معطل رکھا ہے۔احتجاج کی قیادت ینگ لائیرس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ایڈوکیٹ یاسر خان کر رہے تھے۔ احتجاجیوں نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے وکیلوں کے مطالبوں کی طرف توجہ دینے اور ان کو حل کرنے کے لیے اقدام اٹھانے کی اپیل کی ہے۔ young lawyers association jammu

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.