پلوامہ پولیس نے آج یہاں صفائی مہم چلائی، جس میں ڈپٹی کمشنر پلوامہ بصیر الحق چودھری اور ایس پی اشیش مشرا نے بھی شرکت کی۔
آپ کو بتادیں کہ ہائی اسکول واشبگ ان چار اسکولوں میں سے ایک ہے جسے پلوامہ پولیس نے صفائی کے لیے 'آزادی کے امرت مہوتسو' کے تحت لیا ہے۔
مزید پڑھیں: طویل عرصہ بعد جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ ادا کیے جانے کا امکان
پلوامہ میں 'آزادی کے امرت مہوتسو' پروگرام کے تحت یوم آزادی کی تقریبات کے تعلق سے متعدد محکموں کی جانب سے تقریبات کا ایک سلسلہ منعقد کیا جا رہا ہے۔