جموں وکشمیر ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے آج جموں وکشمیر کے برفانی تودے سے متاثرہ علاقوں میں درمیانی سطح کے برفانی تودے کی وارننگ جاری کردی ہے۔
جموں و کشمیر کے بیشتر علاقوں میں ہو رہی برفباری کے بعد حکام نے مرکزی علاقے میں بالائی علاقوں میں برفانی تودے گرنے سے متعلق انتباہ جاری کیا ہے۔
حکام نے ضلع پونچھ، راجوری، رامبن، جواہر ٹنل، ڈوڈہ، کشتواڑ، اننت ناگ، کولگام اور کپواڑہ کے بالائی علاقوں تک درمیانے درجے کے برفانی تودے کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔
اسی طرح گلمرگ، گریز ، کنزلنون اور سونمرگ کی بالائی علاقوں میں بھی برفانی تودے کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر کی پہاڑی بلندیوں پر برفانی تودے لوگوں کے لیے اور خاص طور پر سکیورٹی فورسز کے لیے ایک بڑا خطرہ بن چکا ہے۔
ماضی کے مقابلے حالیہ برسوں میں برفانی تودے گرنے کی وجہ سے کافی تعداد میں انسانی جانیں ضائع ہوئی ہیں۔
ماہرین برفانی تودے کے بڑھتے ہوئے خطرے کے لیے جنگلات کی کٹائی کو ذمہ دار قرار دے رہے ہیں کیونکہ ایک بار جب پہاڑ سے برفانی تودے گرتے ہیں تو انہیں روکنے کے لیے کچھ نہیں ہوتا ہے۔