ETV Bharat / city

Article 370 and 35A دفعہ 370 اور 35اے کو ہمیشہ کے لیے دفن کیا گیا - 35A and Article 370

بی جے پی جنرل سیکریٹری نے کہا ہے کہ دفعہ 370 اور 35 اے ہمیشہ کے لیے دفن، پچھلے ستر برسوں سے لوگوں کے ساتھ نا انصافی ہو رہی تھی۔ BJP National General Secretary Tarun Chugh

بھارتیہ جنتاپارٹی کے قومی جنرل سیکریٹری ترون چھوگ

author img

By

Published : Sep 26, 2022, 7:55 AM IST

جموں: بھارتیہ جنتاپارٹی کے قومی جنرل سیکریٹری ترون چھوگ نے اتوار کے روز کہا کہ دفعہ 370 اور 35 اے کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے دفن کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس قانون کی منسوخی سے جموں وکشمیر کے لوگوں کو آزادی نصیب ہوئی ہے۔ اُن کے مطابق جموں وکشمیر میں اسمبلی چناؤ کا فیصلہ الیکشن کمیشن کے دائرۂ اختیار میں ہے۔ Article 370 and 35A were Buried Forever

یہ بھی پڑھیں:

ان باتوں کا اظہار موصوف نے جموں میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ امت شاہ 30 ستمبر کو جموں وکشمیر کے تین روزہ دورے پر پہنچ رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یکم اکتوبر صبح دس بجے وزیر داخلہ راجوری اور دو اکتوبر دس بجے بارہ مولہ میں عوامی ریلیوں سے خطاب کریں گے۔

بی جے پی کے قومی جنرل سیکریٹری نے کہا کہ امت شاہ اپنے تین روزہ دورے کے دورن مختلف پروگراموں میں بھی حصہ لیں گے اور اُن کا دورہ غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا :’ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کی سربراہی میں مرکزی حکومت نے دفعہ 370 کو منسوخ کیا جس وجہ سے یہاں کے لوگوں کو حقیقی آزادی نصیب ہوئی'۔

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جموں وکشمیر میں تعمیر وترقی کا ایک نیا دور شروع ہوا جب کہ امن و امان کا خواب بھی شرمندۂ تعبیر ہوا ہے۔ اُن کے مطابق پچھلے ستر برسوں سے جموں وکشمیر کے لوگوں کے ساتھ نا انصافی ہو رہی تھی لیکن موجودہ مرکزی حکومت نے اُنہیں انصاف فراہم کیا۔

موصوف جنرل سیکریٹری نے بتایا کہ جموں وکشمیر کے نوجوانوں نے پتھر بازی چھوڑ دی اور بندوق کلچر کو خیر باد کہہ کر مین اسٹریم میں اپنی قسمت آزمائی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مفتی اور عبداللہ خاندانوں نے جموں وکشمیر کا بیڑا غرق کیا تھا اور یہاں کے نوجوانوں کے ساتھ نا انصافی کی۔ اسمبلی چناؤ کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں قومی جنرل سیکریٹری نے کہا کہ اس کا فیصلہ الیکشن کمیشن کو کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حد بندی کمیشن کی رپورٹ مکمل ہونے کے بعد ووٹنگ لسٹ تیار کی جارہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ الیکشن کی سمت میں کام شدو مد سے جاری ہے اور ووٹنگ فہرست مکمل ہونے کے بعد چناؤ بھی جلد ہوں گے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.